ملتان و نواح میں گرد آلود تیز ہوائیں چلنے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کر دی
ملتان (خبر نگار) ملتان اور گردونواح میں شدید گرمی اور حبس کا سلسلہ برقرار گذشتہ روز بھی درجہ حرارت 43.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ جنوبی پنجاب میں سب سے زیادہ درجہ (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )
حرارت کوٹ ادو میں 47 اور رحیم یار خان میں 46.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دن کے اوقات شدید گرمی کے باعث معمولات زندگی درہم برہم ہوگئے۔ مگر شام کے وقت ملتان اور گردونواح میں گرد آلود تیز ہوائیں چلنے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا جبکہ سہ پہر کے اوقات سیاہ بادلوں نے بھی مطلع کو اپنی لپیٹ میں لیے رکھا اور شہری باران رحمت کیلئے دعائیں کرتے رہے مقامی محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی موسم ابر آلود رہنے اور گرد آلود ہواؤں کے چلنے کے ساتھ کہیں کہیں بارش ہونے کا امکان ہے۔