وزیراعلی پنجاب کا ضلع وہاڑی کا دورہ آج متوقع،تمام محکموں کو الرٹ رہنے کا حکم
میلسی (تحصیل رپورٹر )وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کا ضلع وہاڑی کا آج دورہ متوقع ،قائم مقام ڈی سی او وہاڑی رانا (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )
محمد سلیم نے تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا دوسری طرف ایم ایس وہاڑی غنفر عباس دھرالہ نے چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا جنہوں نے وزیراعلی کے متوقع دورے کے پیش نظر اہلکاروں کو ریکارڈ درست کرنے اور ہسپتال میں صفائی کے احکامات جاری کر دیئے جبکہ تمام دیگر محکموں نے وزیر علیٰ متوقع دورہ کے پیش نظر اپنے تمام اہلکاروں کو حاضر رہنے کی ہدایت کی ہے۔