مجلس وحدت المسلمین جمعہ کو یوم احتجاج منائیگی

مجلس وحدت المسلمین جمعہ کو یوم احتجاج منائیگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )
جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی اپیل پر آئندہ جمعتہ المبارک کو ملک بھر کی طرح جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع میں یوم احتجاج منایا جائے گا، ملتان سے جاری بیان کے مطابق ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ ملک میں ایک بار پھر ہماری ٹارگٹ کلنگ کی جارہی ہے، پہلے ڈیرہ اسماعیل خان میں دو وکلاء سمیت چار شیعہ مسلمانوں کو شہید کردیا گیا اور بعد میں کراچی میں دہشت گردوں اور ملک دشمن عناصر سے معروف سول سوسائٹی کے رہنما خرم ذکی کو شہید کردیا گیا۔ 48گھنٹوں سے زیادہ کا وقت گزر گیا لیکن ابھی تک قاتلوں کا کوئی سراغ نہیں ملا، ملتان میں نماز جمعہ کے جامع مسجد الحسین گلشن مارکیٹ سے احتجاجی ریلی نکالی جائے گی جو بعد میں احتجاجی جلسے میں تبدیل ہوجائے گی۔