جشن ولادت امام حسینؓ آج ‘حضرت غازی عباسؓ علمدار کل منایا جائیگا

جشن ولادت امام حسینؓ آج ‘حضرت غازی عباسؓ علمدار کل منایا جائیگا

صادق آباد+مظفر گڑھ ( تحصیل رپورٹر+نامہ نگار)نواسہ رسول ؐ حضرت امام حسینؓ کا یوم ولادت باسعادت آج 3شعبان المعظم بروز بدھ جبکہ حضرت غازی عباسؓ علمدار کا کل بروز جمعرات نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ منایاجائے گا اس سلسلہ میں ملک بھر میں محافل ،سیمینارز ،کانفرنسز اور مختلف تقریبات کا اہتمام مساجد اور امام بارگاہوں میں ہوگا جس سے علماء کرام (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

،زاکرین ،پروفیسر ز خطاب کرکے نواسہ رسول ؐ حضرت امام حسینؓ کی سیرت طیبہ پر خصوصی روشنی ڈال کر اہل ایمان کے قلب کو منورکریں گے ۔مظفر گڑھ سے نامہ نگار کیمطابق جشن ولادت حضرت امام حسین اور حضرت غازی عباسؓ علمدار کی دو روزہ تقریبات 11,12مئی دربار حضرت بابا غریب شاہ تلیری مظفر گڑھ میں زیرِ نگرانی سید محمد علی شیرازی منعقد ہونگی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...