اے پی ایم ایل (برطانیہ) کے وفدکی پرویزمشرف سے ملاقات

اے پی ایم ایل (برطانیہ) کے وفدکی پرویزمشرف سے ملاقات

کراچی(لندن(اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان مسلم لیگ(برطانیہ )کے صدر ڈاکٹر افضال صدیقی،چیف آرگنائزر آصف شہزاد، جنرل سیکریٹری سعید احمد بھٹی،انفارمیشن سیکریٹری محمد علی چوہان،سینئرنائب صدرچوہدری تبریز عورہ اورگریٹر لندن کی صدر ثمینہ علی نے آل پاکستان مسلم لیگ کے قائدوسابق صدر جنرل (ر)پرویز مشرف سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کرکے انکی عیادت کی۔اس موقع پرآل پاکستان مسلم لیگ لندن کی قیادت نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے کارکنان اور عوام کی جنرل(ر) پرویز مشرف کے لیے نیک خواہشات سے آل پاکستان مسلم لیگ کے قائد کو آگاہ کیا ۔محمد علی چوہان کے علامیہ کے مطابق کے برطانیہ میں قیام کے دوران ڈاکٹرزAPMLکے قائدکے مختلف ٹیسٹ کررہے ہیں اس کے بعد پرویزمشرف اپنے مزید علاج و معالجہ کیلئے امریکہ جائیں گے۔ملاقات کے دوران پرویزمشرف نے (اے پی ایم ایل)لندن کی قیادت اورپوری دنیامیں سے عوام کی جانب سے نیک خواہشات پرشکریہ ادا کیا۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...