آپریشن ضرب عضب رواں برس اپنے مقاصد کے حصول میں کامیاب ہو جائیگا ، ممنو ن حسین

آپریشن ضرب عضب رواں برس اپنے مقاصد کے حصول میں کامیاب ہو جائیگا ، ممنو ن حسین

 اسلام آباد(این این آئی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ملک میں امن و امان کی صورت حال بہتر ہو رہی ہے اور آپریشن ضرب عضب اس سال کے آخر تک اپنے مقاصد کے حصول میں کامیاب ہو جائے گا۔صدر مملکت نے یہ بات جنوبی کوریا کے سبکدوش ہونے والے سفیر سونگ جونگ ہوان سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنھوں نے گزشتہ روز ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان زراعت کے سلسلے میں جنوبی کوریا کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کا خواہشمند ہے۔ اس سلسلے میں کاشت کاروں کے ایکسچینج پروگرام سمیت کئی دوسرے پروگرام تشکیل دیے جاسکتے ہیں۔صدر مملکت نے بتایا کہ موجودہ دور میں معیشت کے استحکام کے لیے بڑے مؤثر اقدامات کیے گئے ہیں جن کے نتیجے میں معیشت مضبوط ہورہی ہے اور عوام کے مسائل میں کمی آرہی ہے۔دریں اثناء میجر جنرل(ر)مسعود الرحمن کیانی، چیئر مین پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ)سے بات چیت کرتے ہوئے صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ دل کے امراض سمیت صحت عامہ کی سہولتوں اور معیار میں اضافے کی ضرورت ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ دل کے امراض سے متعلق لوگوں میں آگہی پیدا کرنے کیلئے ایک جامع اور مربوط منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت نے پناہ کی جانب سے جدید سہولتوں سے آراستہ ہسپتال کے منصوبے کی تعریف کی اور اس سلسلے میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔صدر مملکت نے چیئرمین پناہ کو ہدایت دی کہ وہ پیمرا سے رابطہ کر کے دل کے امراض کے متعلق آگاہی کیلئے الیکٹرانک میڈیا پر مہم چلائیں۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...