اقدام قتل ‘اغوا‘خاتون کی بے حرمتی‘ بداخلاقی پر 35 افراد کیخلاف مقدمات

اقدام قتل ‘اغوا‘خاتون کی بے حرمتی‘ بداخلاقی پر 35 افراد کیخلاف مقدمات

ملتان (وقائع نگار) تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے میں شہباز علی کی بھتیجی فاطمہ بعمر 18سال کو عمر دراز نے زبردستی اغواء کر لیا،تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے میں آصف کو بوگس چیک مبلغ 14 لاکھ (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

روپے دینے پر نعیم اختر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا تھانہ الپہ کے علاقے جنگل عبداللہ شاہ کے رہائشی قاسم کی بیوی کو ملزمان امین فہیم ،زرینہ ،منشاء ، روبینہ انور مائی اور 5نامعلوم نے مل کر شدید مضروب کر دیا تھانہ گلگشت کے علاقے کے رہائشی محمد فیاض کو ملزمان شفقت ،ارشد مع 2 نامعلوم نے مل کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔ تھانہ صدر شجاعباد کے علاقے کے رہائشی بشیر احمد کی فصل ممتاز،واجداور ماجد نے آگ لگا کر تباہ کردی ۔تھانہ مخدوم رشید کے علاقے کی رہائشی تسلیم اسلم کے ساتھ ریاض نے جان بوجھ کر بدتمیزی کی تھانہ بستی ملوک کے علاقے کے رہائشی اعجاز کے بیٹے وقاص کو قاری محمد یوسف نے بداخلاقی کا نشانہ بنا ڈالا تھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں عبدالعزیز کے بھائی کو ٹرک ڈرائیور نے ٹکر ماری جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا اور اسکی بھابھی شدید زخمی حالت میں نشتر داخل ہے پولیس نے ٹرک ڈرائیور محمد ممتاز کیخلاف مقدمہ درج کر لیا تھانہ ممتاز آباد کے علاقے کے رہائشی محمد شہباز کے بھائی مجاہد کو ناجائز تعلقات کے شبہ پر سلمان نے چھری کے وار سے شدید زخمی کر دیا اسی تھانے کے ایک اور واقعہ میں محمد رمضان کی ہمشیرہ کلثوم مائی کو ملزمان غلام قادر، عباس ،اللہ دتہ،عبدالغفور نواز،محمد عباس، قیصر، سعید ،اور نگینہ نے زبردستی اغواء کر لیا تھانہ شاہ شمس کے علاقے کے رہائشی لیاقت علی کی بیٹی کو محمد یونس اور نامعلوم افراد نے مل کر زبردستی اغواء کر لیا پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...