میرا وژن پولیس کو عوام کا حاکم نہیں خادم بنانا ہے‘سلطان اعظم تیموری

میرا وژن پولیس کو عوام کا حاکم نہیں خادم بنانا ہے‘سلطان اعظم تیموری

وہاڑی ، خانیوال (بیورورپورٹ+ نمائندہ خصوصی + بیورونیوز + ڈسٹرکٹ رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر ملتان سلطان اعظم تیموری نے کہا کہ میرا ویژن ملتان رینج پولیس کی ماڈل آف ایکسیلنس کے طورپر پہچان کرانے کے لیے پولیس کو عوام کے حاکم نہیں(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

خادم ، عوام دوست سرور، کمیونٹی پا لیسنگ ، کرپشن سے پاک ، قانون پر مساوی اور انصاف پر مبنی عملدراری کے قابل بنا نا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے چارج سنبھا لنے کے بعد دورہ وہاڑی کے موقعہ پر پو لیس لا ئن دربار میں ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کیا قبل ازیں اس موقع پر شہدائے پولیس وہاڑی کی یادگار پر کیپٹن(ر)کمشنر ملتان ڈویژن اسد اللہ خان نے پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی وہاڑی آمد پر پولیس کے چا ک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی انہوں نے کہا کہ دنیا کی تمام آرگنائزریشنز کا ایک خواب ہو تا ہے کہ اس خواب کی تعبیر کی لیے چند اہم نقا ط ہو تے ہیں ان نقا ط پر عمل کرکے تمام آگنائزیشنز اپنے مقاصد میں کا میابی حاصل کرتی ہیں اور ماڈل آف ایکسیلنس کے طورپر دنیا میں جا نی جا تی ہے اس ویژن کے حصو ل کے لیے پو لیس کو ہمہ وقت عوام کے لیے خدمت کے جذبہ سے سرشار ہو کر عوام دوست، بے لوث ، کرپشن سے پا ک ، عدل وانصاف کے ساتھ قانون پر برابری کی بنیاد پر عملداری کرنا ہو گی اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر وہاڑی غازی محمد صلاح الدین تمام ڈی ایس پیز ، تمام ایس ایچ اوز اور کثیر تعداد میں ضلع پو لیس کے افسران اور جوان مو جودتھے پولیس دربار کے بعد یجنل پو لیس آفیسر ملتان سلطان اعظم تیموری نے پو لیس لا ئن کو ت (اسلحہ خانہ ) ، وردی گودام ، سی آر او برانچ ، پو لیس جم ، ملا زمین کے رہا ئشی بارکس اور پو لیس لائن جمنیزیم ، سکول اور ماڈل پولیس اسٹیشن تھانہ دانیوال اور تھانہ سٹی کا تفصیلی وزٹ کیااور جملہ سٹاف پو لیس لا ئن کے کام کو سراہا اور مزید بہتری کیلئے منا سب ہدایات جاری کیں بعد ازاں کمیٹی روم دفتر ضلع پو لیس وہاڑی میں ضلع وہاڑی کی جیو گرافیائی اور کرائم کے حوالہ سے ایک تعارفی میٹنگ میں ڈی ایس پیز اور ایس یچ اوز سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرپشن کے معاملہ میں کوئی رعایت نہ برتی جا ئے گی بلکہ بلا تفریق سخت احتساب ہو گا ما ڈل پولیس اسٹیشن تھانہ دانیوال اور تھانہ سٹی وہاڑی کی انسپکشن کے دوران ریجنل پولیس آفیسر سلطان اعظم تیموری نے تھانوں کا ریکارڈ ، پولیس رپورٹنگ سسٹم ، آئی ٹی روم ، میس ، حوالات ، ریکارڈ روم ، محرر روم ، اور رجسٹر ہا ئے تھانہ چیک کرنے نوٹ بھی دیا۔ ڈی پی او آفس خانیوال سے جاری ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ ریجنل پولیس آفیسر ملتان سلطان اعظم تیموری نے اپنے دورہ خانیوال کے دوران اچانک ماڈل پولیس اسٹیشن خانیوال کہنہ اور تھانہ صدر خانیوال کی انسپیکشن کی اور اس دوران انہوں نے تھانے کے ریکارڈ کو چیک کیا اور رپورٹنگ سنٹر کا دورہ کیا جہا ں پر تھانے کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خانیوال کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے سختی سے تنبیہہ کی کہ کرپشن ایک ناسور ہے جس میں ملوث کسی ملاز م کو ہرگز نہیں چھوڑوں گا ۔بعدازاں آرپی او ملتان نے ڈی پی او آفس خانیوال کے کمیٹی روم میں ضلع بھر کے پولیس افسران کیساتھ کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا انہوں نے سنگین مقدمات اور دیگر جرائم کا جائزہ لیا اور افسران کو ہدایات کی کہ وہ جرائم کی بیخ کنی اور گشت کو موثر بنائیں اور انصاف کی فراہمی کیلئے اپنے دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے شہریوں کیلئے آسانیاں پیدا کریں ۔قبل ازیں ڈی پی او خانیوال جہانزیب نذیر خان نے ریجنل پولیس آفیسر ملتان کو کرائم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔

سلطان اعظم تیموری

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...