لڑکی کو جھلسانے والے مجرم کو75 سال قید،21لاکھ روپے جرمانہ کی سزا

لڑکی کو جھلسانے والے مجرم کو75 سال قید،21لاکھ روپے جرمانہ کی سزا

ملتا ن(خبر نگا رخصو صی) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر 2 ملتان نے لڑکی کو ڈیزل ڈال کر آگ لگانے کے مقدمہ میں (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

ملوث ملز م کو مجموعی طورپر 3با ر عمر قید اور21 لاکھ 10 ہزار روپے جرمانہ و معاوضہ ادا کرنے کی سزا کاحکم دیا ہے ۔تھانہ بستی ملوک کے مطابق مسماۃ سونیا نے23 اکتوبر 2015کو مقدمہ درج کرایا کہ وہ رفع حاجت کے لئے گھر سے باہر نکلی تو ملزم لطیف نے اس کے والد کی جانب سے تھپڑ مارنے کا بدلہ لینے کے لئے اس کو پکڑ لیا اور قریب واقع اپنی آٹا چکی میں لے گیا اور اس پر ڈیزل ڈال کر آگ لگا دی۔ جس سے وہ جھلس گئی ملز م کے مطابق وہ بالکل بے گناہ ہے اور اس کو غلط طورپر مقدمہ میں ملوث کیا گیا ہے اس لئے اس کو بری کرنے کا حکم دیا جائے فا ضل عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزا کاحکم دیا ۔

سزا

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...