رجسٹرار جامعہ زکریا ملک منیر کی معطلی متعلقہ حکام سے17مئی کو جواب طلب

رجسٹرار جامعہ زکریا ملک منیر کی معطلی متعلقہ حکام سے17مئی کو جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتا ن(خبر نگا رخصو صی)ہائیکورٹ ملتان بنچ نے ملک منیر کو رجسٹرا ر زکریا یونیورسٹی کے عہدہ سے معطل کرنیکے خلاف درخواست پر وائس(بقیہ نمبر28صفحہ12پر )
چانسلر اور رجسٹرار سے 17 مئی کو جواب طلب کر لیا ہے فاضل عدالت میں معطل رجسٹرار ملک منیر حسین نے درخواست دائر کی تھی کہ وہ سال 1985 ء میں زکریا یونیورسٹی میں تعینات ہوا اور ترقی کرتے ہوئے سال 2008ء میں رجسٹرار تعینات ہوا جبکہ وائس چانسلر نے 6 جنوری کو اس کو معطل کرکے اس کے خلاف ان الزامات کی انکوائری شروع کر دی جن کی نہ تو کو ئی بنیاد تھی اور نہ ہی کوئی دستاویزی شہادت ہے اور اس سے قبل اس کو کوئی نوٹس بھی نہیں دیا گیا بعد ازا ں اس کے جواب کو نظر انداز کر کے معطلی میں توسیع کردی جبکہ مذکورہ احکامات سراسر غیر قانونی ہیں کیونکہ اس کے ساتھ 2 سابق وائس چانسلرز پر بھی الزامات عائد ہیں نیز انکوائری ممبران کی تعیناتی بھی غیر قانونی طورپر کی گئی ہے اس لئے مذکورہ حکم منسوخ کرنے کا حکم دیاجائے۔اس ضمن میں گزشتہ سماعت پر بھی یونیوسٹی حکام سے جواب طلب کیا گیا تھا جو پیش نہ کرنے پر دوبارہ احکا مات جاری کئے گئے ہیں۔