مقتول صحافی اجمل جوئیہ سپرد خاک، 2ملزم گرفتار‘تیسرے کی تلاش جاری‘جلد پکڑ کر کیفرکردار تک پہنچایا جائے، عبدالرحمن کانجو

مقتول صحافی اجمل جوئیہ سپرد خاک، 2ملزم گرفتار‘تیسرے کی تلاش جاری‘جلد پکڑ کر ...

دنیا پور‘ قطب پور‘ چوک میتلا‘ ٹبہ سلطان پور‘ وہاڑی‘ ماچھیوال‘ عبدالحکیم‘ کہروڑ (بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

پکا‘ دھنوٹ‘ بستی ملوک‘ لودھراں‘ بہاولپور‘ میرہزار خان‘ لیاقت پور(نامہ نگار‘ نمائندپاکستان‘ بیورورپورٹ‘ سٹی رپورٹر‘ تحصیل رپورٹر‘ْ ڈسٹرکٹ رپورٹر) مقتول صحافی اجمل جوئیہ سپرد خاک ،2ملزمان گر فتار‘ایک کی تلاش جاری ،تفصیل کے مطابق 9مئی کو قتل کئے جانیوالے صحافی اجمل جوئیہ کو نماز جنازہ کے بعد انکے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او لودھراں اسد سرفراز نے کہا کہ پولیس نے اپنے بھرپور وسائل استعمال کر کے دو نامزد ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ تیسرے کو بھی جلد از جلد گرفتار کر لیا جائیگا ۔جرم کے مرتکب افرادکو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا ۔ایم این اے عبدالرحمن کانجو نے کہا کہ صحافیوں کیساتھ بہیمانہ کاررائی کی شدید مذمت کرتے ہیں اور تمام صحافیوں کو یقین دلاتے ہیں کہ اس سلسلے میں کوئی کوتاہی یا غفلت کا مظاہرہ نہ کیا جائیگا ۔انہوں نے ڈی پی او اسد سرفراز سے امید ظاہر کی کہ بچ جانیوالے ملزم کو بھی جلد گرفتار کر کے عدالت کے کٹہرے میں کھڑا کرینگے۔علاوہ ازیں صحافی اجمل جوئیہ کے قتل پر سماجی اور صحافتی تنظیمیں سراپا احتجاج ہیں۔ اس سلسلہ میں انکی جانب سے احتجاجی مظاہرے بھی کئے گئے ‘ مظاہرین نے قاتلوں کو فوری گرفتارکرکے قرار واقعی سزاء دینے کا مطالبہ کیا جبکہ اجمل جوئیہ کے ایصال ثواب کیلئے مختلف شہروں میں دعائیہ تقریبات بھی ہوئیں۔ ایم این اے جہانگیر ترین سمیت اہم مذہبی‘ سیاسی اور سماجی شخصیات کی جانب سے ورثاء کیساتھ تعزیت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

سپرد خاک

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...