انٹرامتحانات ‘خانیوال‘ لودھراں کے ڈی سی او ز نے دفعہ 144 نافذ کرد ی
خانیوال، لودھراں،(نمائندہ پاکستان+ بیورونیوز+ ڈسٹرکٹ رپورٹر ) خانیوال (نمائندہ پاکستان)ڈسٹرکٹ کوارڈنیشن /ایڈمنسٹریشن (بقیہ نمبر39صفحہ12پر )
ڈسٹرکٹ گورنمنٹ خانیوال خالد محمود شیخ نے ملتان بورڈ آف انٹر میڈیٹ کے زیر اہتمام جاری انٹرمیڈیٹ امتحانات 2016کے دوران ضابطہ فوجداری دفعہ 144کے تحت امتحانی مراکز کی 200گز حدود کے اند رامیدواروں اور امتحانی عملہ کے علاوہ غیر متعلقہ افراد کے داخلہ پر پابندی عائد کردی ہے امتحانی مراکز کی 500گز کی حدود میں فوٹو سٹیٹ مشین رکھنے پر بھی پابندی ہوگی یہ حکم فوری طور پر نافذ العمل ہوگا ۔ دریں اثناء ڈی سی او محمد شاہد نیاز نے بورڑ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام سالانہ انٹر میڈیٹ کے امتحانات کے پیش نظر ضلع لودھراں کی ریونیو حدود میں قائم امتحانی مراکز کے چاروں طرف سے غیر متعلقہ افراد اور امتحان میں مدد دینے والے تحریری مواد لے جانے پر دفعہ 144کے تحت پابندی عائد کر دی ہے۔