ملتان پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی،18اشتہاریوں سمیت29ملزمان گرفتار

ملتان پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی،18اشتہاریوں سمیت29ملزمان ...

ملتان(وقائع نگار)ملتان پولیس کی جرئام پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہا۔02منشیات فروش،07ناجائز اسلحہ،01بغیر اجازت مکان کرایہ پر دینے،01اشتہاری ملزمکو بھگانے اور18اشتہاری ملزمان سمیت 29ملزمان گرفتار کرکے ان کے قبضے سے04بوتل ولائتی شراب،720گرام (بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

چرس،01بندوق12 بور،06پسٹل 30بورمعہ14گولیاں برآمد کرلیں۔پولیس تھانہ ممتاز آباد نے ملزم محمد ارشد کے قبضہ سے500گرام چرس،پولیس تھانہ سٹی شجاع آباد نے ملزم مجاہد حسین کے قبضہ سے120گرام چرس،پولیس تھانہ کوتوالی نے ملزم اظہر کے قبضہ سے04بوتل ولائتی شراب برآمد۔پولیس تھانہ ممتاز آباد نے ملزم عبدالشکور کے قبضہ سے01عدد پسٹل30بورمعہ03 گولیاں،پولیس تھانہ بستی ملوک نے ملزم محمدبخش کے قبضہ سے01عدد پسٹل معہ03گولیاں،پولیس تھانہ مخدوم رشید نے ملزم کو محمد فیروز کے قبضہ س01عدد پسٹل معہ02گولیاں،پولیس تھانہ دولت گیٹ نے ملزم نثار کے قبضہ سے01عدد بندوق12بور جبکہ پولیس تھانہ شاہ رکن عالم نے ملزم سجاد کے قبضہ سے01عدد پسٹل30بورمعہ01گولی برآمد کرلی۔پولیس تھانہ مظفرآباد نے ملزم مجیداشرف کو قابو کیا جس نے بغیر اجازت اپنا مکان کرایہ پر دیا ہوا تھا۔پولیس تھانہ سٹی شجاع آباد نے ملزم اسلم کو قابو کیا جس نے پولیس کو آتے دیکھ کر آواز لگائی اور اشتہاری ملزم فرار ہوگیا۔پولسی نے مقدمات درج کرلئے۔ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران145نان رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں کو قبضہ میں لیا۔علاوہ ازیں ایکسائز آفس ملتان میں401نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ جن میں117موٹر سائیکلیں ملتان پولیس کی کارروائی کی وجہ سے رجسٹرڈ کروائی گئیں۔پولیس ضلع ملتان نے18اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا جن میں سے03 ملزم کا تعلق کیٹگری’’A‘‘سے ہے جبکہ15ملزمان کا تعلق کیٹگری’’B‘‘ سے ہے جبکہ11ملزمان کا تعلق آئی جی صاحب کی جاری کردی لسٹ میں سے ہیں۔

جرائم

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...