جامع مسجد الرحمان شہید کی گئی تو احتجاجی تحریک چلائینگے، طاہر سعید کاظمی

جامع مسجد الرحمان شہید کی گئی تو احتجاجی تحریک چلائینگے، طاہر سعید کاظمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر)تنظیم السعید کے سربراہء صاحبزادہ سید طاہر سعید کاظمی نے کہا ہے کہ بغیر کسی وجہ کے مساجد کی شہادت خدا کے عذاب کو دعوت دینا ہے تفریح پارک بنانے کے لئے مساجد(بقیہ نمبر44صفحہ12پر )
کے شہید کرانا بیرونی ایجنڈا ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں بی سی جی چوک پر موجود مسجد الرحمان کو شہید کرنے کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے اہلسنت کی امن پسند ی کو کمزوری نہ سمجھا جائے اگر جامع مسجد الرحمان کو شہید کرنے کی کوشش کی گئی تو ملک بھر میں احتجاجی تحریک چلائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ’’پاکستان‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پرحا فظ محمد ایوب مغل ، قاری محمد فیض بخش رضوی ، علامہ سید رمضان شاہ فیضی ، قار ی محمد ریاض ،محمد حبیب اللہ خان ،سردار اللہ ڈیوایا لاشاری ،محمد ریحان مصطفی ، سمیت دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر انہوں نے مزید کہا ہے کہ بی سی جی چوک پر مسجد کی جگہ گراسی پلاٹ بنانادین اسلا م کے خلاف سازش ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ تین دن کے اندر بی سی جی چوک پر موجود مسجد الرحمان کو شہید کرنے کا فیصلہ واپس لیکر شہید کئے گئے حصے کی دوبارہ تعمیر نہ کیا گیا تو احتجاجی تحریک چلائیں گیاس موقع پر حافظ محمد ایوب مغل ،قاری محمد فیض بخش رضوی ، اور علامہ سید رمضان شاہ فیضی نے کہاہے کہ مٹر و منصوبہ کی آڑ میں اب تک کئی مساجد کو شہید کر دیا گیا لیکن جماعت اہلسنت نے اس کو عوامی فلاحی منصو بہ قرار دے کر خامو شی اختیار کی بلکہ انتظامیہ کے مکمل تعاون کیا لیکن افسوس چند دن قبل بغیر کسی اطلاع کے اے سی سٹی فاروق ڈوگر ، اور تحصیلدار امتیاز وڑٓئچ کی قیادت میں مسجد الرحمان کے ایک حصہ کو شہید کر دیا گیا۔ میٹرو منصوبہ سمیت گیلانی دور میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کی آڑ میں شہید کی گئی مساجد کو فوری تعمیر کیا جائے سردار اللہ ڈیوایا لاشاری ، قاری محمد ریاض ، محمد ریحان مصطفی ، محمد حبیب فرحان قادری ، مظہر قادری نے کہا کہ انتظامیہ کی جامع مسجد الرحمان کو شہید کرنے کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے ۔