ڈاکوؤں نے چکی مالک کو لوٹ لیا حادثات میں 22 افراد زخمی نوجوان گڑھے میں دب کر جاں بحق

ڈاکوؤں نے چکی مالک کو لوٹ لیا حادثات میں 22 افراد زخمی نوجوان گڑھے میں دب کر ...

ملتان (وقائع نگار) تھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں دو نامعلوم ڈاکوؤں نے آٹا چکی کے مالک کو لوٹ لیا ٹریفک کے مختلف حادثات میں(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

22 افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ریسکیو نے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا ہے بستی خداد داد کے علاقے میں 30 سالہ نوجوان ریت کے کھڈے میں دب کر جاں بحق ہو گیا لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی شاہ رکن عالم کے علاقے میں شارٹ سرکٹ کے باعث ہزاروں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ بن گیا ۔ریسکیو نے فوراً ااگ پر قابو پا لیا اور مزید نقصان ہونے سے بچا لیا تفصیل کیمطابق تھانہ ممتاز آباد کے علاقہ میں گذشتہ روز دن دیہاڑے دو نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر غوری برادر زآٹاچکی پر مالکان کو 1 لاکھ روپے نقدی سے محروم کر دیا جو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ٹریفک کے مختلف حادثات میں پہلا حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار موٹر سائیکل نے 40 سالہ راہگیر کو آگے سے تیز رفتاری کی وجہ سے زور دار ٹکر ماری جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو طبی امداد دینے کے بعد نشتر ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل کروا دیا ہے جہاں زخمی کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ٹریفک کے دیگر حادثات میں طارق، وحید، محمد ادریس، صابرحسین، صغراں ،سکینہ ، روبینہ ،عابدہ،پروین، حلیمہ ،رانی ، فقیر علی، صائمہ ،اعجاز ،زکریا خان، ممتاز، شازیہ ،تاج محمد ،حمید،شکیل،رمیض زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے بعد فوراً ریسکیونے نشتر ہسپتال میں داخل کروا دیا ہے جہاں انکی حالت خطرے سے باہر ہے تھانہ کینٹ کے علاقے بستی خداداد میں گذشتہ روز 30 سالہ رستم جو کہ چک 5 فیض کا رہائشی تھا ریت کے کھڈے کے کنارے کام کر رہے تھا اچانک پیر پسھلنے کی وجہ سے ریت کے کھڈے میں جا گرا اور ریت میں دب کر مر گیا ریسکیو امدادی ٹیم نے مذکورہ 30 سالہ نوجوان کی لاش کو ریت کے کھڈے سے باہر نکال کر ورثاء کے حوالے کر دی تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے میں وسیم ولد فدا حسین کے گھر گذشتہ روز شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ لگ گئی جس نے گھر میں پڑے فریج اور اے سی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ریسکیو اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا واضح رہے آگ نے ہزاروں روپے مالیت کا نقصان کر ڈالا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...