جھنگ سے ملتان فروخت کیلئے لائے جانیوالے چرس کے 5 گٹو برآمد ‘ 2 ملزم گرفتار ‘ اہم انکشافات متوقع

جھنگ سے ملتان فروخت کیلئے لائے جانیوالے چرس کے 5 گٹو برآمد ‘ 2 ملزم گرفتار ‘ ...

ملتان ( وقائع نگار ) پولیس تھانہ ممتاز آباد نے وہاڑی چوک کے قریب سے دو افراد کے قبضے سے بھاری مقدار میں 5 گٹو چرس ’100 (بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

کلو ‘ برآمد کر لی ہے ۔ مذکورہ ملزمان یہ چرس جھنگ سے خرید کر ملتان فروخت کرنے آ رہے تھے ۔ پولیس نے ملزمان کیخلاف قانونی کاروائی کرکے تفتیش شروع کر دی ۔ آئندہ تفتیش کے دوران اہم انکشافات متوقع ہیں ۔ اس سلسلے میں معلوم ہوا ہے کہ پولیس تھانہ ممتاز آباد کو مخبر کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ دو افراد جن کے نام شہزاد ولد خان محمد اور عثمان ولد شبیر جو جہانگیر آباد کے علاقے راجہ پور ملتان کے رہائشی ہیں جو جھنگ سے بھاری مقدار میں چرس خرید کر ملتان فروخت کرنے کیلئے لا رہے ہیں جس پر ممتاز آباد پولیس نے مخبر کی اطلاع پر وہاڑی چوک کے قریب سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکار تعینات کردئیے ‘ جنہوں نے کئی گھنٹے انتظار کے بعد مذکورہ ملزمان کو وہاڑی چوک پر بس سے اترتے ہوئے 5 گٹو تقریباً 100 کلو چرس کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ۔ پولیس نے ملزمان سے تفتیش کی اور چند اہم افراد کے نام بھی بتائے ۔ پولیس نے ان ناموں کو صیغہ راز میں رکھا تاکہ ان کی گرفتاری کو ممکن بنایا جا سکے ۔ مذکورہ ملزمان کیخلاف پولیس نے قانونی کاروائی کرتے ہوئے ان کو بند حوالات کیا ہے ۔ پولیس کے مطابق آئندہ چند روز میں مزید اہم انکشافات متوقع ہیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...