خواتین سمیت 3 افراد کے قاتل کو آج سنٹرل جیل ملتان میں پھانسی دی جائیگی

خواتین سمیت 3 افراد کے قاتل کو آج سنٹرل جیل ملتان میں پھانسی دی جائیگی

ملتان ( وقائع نگار ) سنٹرل جیل ملتان میں خواتین سمیت 3 افراد کے قتل میں(بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

ملوث مجرم کو آج 11 مئی 2016 بروز بدھ تختہ د ار پر لٹکایا جائیگا ۔ مذکورہ مجرم سے ورثاء کی آخری ملاقات کروا دی گئی ۔ اس بارے میں معلوم ہوا ہے کہ تھانہ سٹی جلال پور پیر والا کے علاقے کے رہائشی غضنفر عباس نے سال 1993 میں اﷲ دتہ ‘ نذیراں اور جیون مائی کو قتل کیا تھا ‘ جس پر جرم ثابت ہونے پر عدالت نے سزائے موت کی سزا سنائی تھی ۔ مذکورہ مجرم کی رحم کی سب اپیلیں مسترد ہونے پر آج 11 مئی 2016 کو علی الصبح تختہ دار پر لٹکایا جائیگا ۔ مذکورہ مجرم نے گزشتہ روز اپنے ورثاء سے آخری ملاقاتیں بھی کر لی ہیں ۔ ملاقات کے دوران اہل خانہ رو رو کر اﷲ تعالٰی سے معافی مانگتے رہے ۔ جبکہ مجرم غضنفر عباس کے بھی آنسو نہ رک رہے تھے ۔

پھانسی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...