حادثات و واقعات میں خاتون سمیت 6 افراد دم توڑگئے

حادثات و واقعات میں خاتون سمیت 6 افراد دم توڑگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان،دنیا پور ، قصبہ بصیرہ، ڈیرہ غازیخان(وقائع نگار + نمائندگان ) حادثات وواقعات میں 6 افراد جاں بحق،8 زخمی ہوگئے تفصیل کیمطابق تھانہ مخدوم رشید کے علاقے میں گذشتہ روز ٹیوب ویل مکینک نعیم جلی عمر 22 سال تھی ۔ اچانک کام کے دوران ٹیوب ویل میں گرکر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا بتایا جاتا ہے مذکورہ مکینک کوٹھے والہ کا رہائشی تھا ۔بستی شورکوٹ کے علاقے میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل (بقیہ نمبر17صفحہ12پر )
سوار واجد کو پیچھے سے زور دار ٹکر ماری جس کے نتیجے میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے وہاڑی روڈ پر واقع کیٹل فارم میں کام کرنے والا عبدالرزاق کھمبے پر چڑھ کر بجلی کا کام کر رہا تھا کہ اچانک اس کا پاؤں پھسل گیا جس سے وہ کھمبے سے نیچے گر گیا اور گرتے ہی فوراً اپنی جان کی بازی ہار گیا ۔دنیا پور سے نامہ نگار کیمطابق نواحی چک نمبر 339ڈبلیو بی کے رہائشی محمد صدیق درکھان کا 12سالہ بیٹا جو مرگی کا مریض تھا گزشتہ روز گاؤ ں کے قریب بہنے والی نہر میں نہانے گیا جہا ں اسے مرگی کا دورپڑ گیا جس کی وجہ سے وہ نہر میں ڈوب کر جا ں بحق ہو گیا متوفی کی نعش کئی گھنٹو ں بعد ملی ۔ ڈیرہ غازیخان سے بیورو رپورٹ کیمطابق متاثرین مولوی صابر ، فرید ، نصرت خان ، نبی بخش ، صغراں بی بی ، بشیر احمد نے بتایا کہ گذشتہ شب ڈیرہ غازی خان کے نواحی علاقہ تونسہ شریف بستی بوہڑ میں رات تقریبا 1بجے کے قریب شارٹ سرکٹ ہونے اچانک آگ بھڑک اٹھی، اور دیکھتے ہوئے قریبی عمارتوں تک آگ پھیل گئی آگ لگنے سے تین بڑی حویلیاں جس میں درجن کے قریب چھوٹے چھوٹے گھر تھے جس سے ایک شخص دلشاد احمد ولد غلام حسین موقع پر جاں بحق ہوگیا اور نصرت سمیت دیگر تین افراد زخمی ہوگئے انہوں نے محکمہ واپڈا کے خلاف پر امن احتجاج کرتے ہوئے متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ۔ قصبہ بصیرہ سے نامہ نگار کیمطابق گزشتہ روز ترکش ہسپتال کے نزدیک تیز رفتار ٹرک اور کار میں خوفناک تصادم ہوا۔ تصادم کے نتیجے میں کا ر میں سوار ایک خاتون موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ کار ڈرائیور محمد اویس،محمد اشرف اور دو خواتین سمیت چار افراد شدید زخمی ہو گئے۔زخمی افراد کو نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا۔