میٹروبس پراجیکٹ کا مزدور کار کی زد میں آگیا، دونوں ٹانگوں سے محروم
ملتان (نمائندہ خصوصی) میٹرو بس پروجیکٹ کے کنٹریکٹرز تمام تر مراعات حاصل ہونے کے باوجود مزدوروں کی جان کی حفاظت کیلئے ایک پائی تک خرچ کرنے کو تیار نہیں جس کیوجہ سے حادثات کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔ گذشتہ روز بھی جو بوسن روڈ چونگی نمبر 9 ایک حادثہ اس وقت پیش آیا جب (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )
میٹرو پروجیکٹ پر کام کرنے والا مزدور ایک تیز رفتار کار کی زد میں آگیا۔ اور اپنی دونوں ٹانگوں سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ مزدور کا نام دلدار حسین ہے اور صادق آباد کا رہائشی ہے۔ دلدار حسین معمول کے مطابق ڈیوٹی پر موجود تھا۔ جب ایک تیز رفتار کار اسے کچلتے ہوئے نکل گئی۔ ریسکیو 1122 نے دلدار حسین کو فوری طور پر نشتر شفٹ کر دیا۔ جہاں اس طبی امداد دی جا رہی ہے۔ بتایا جاتا ہے سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے اس سائیٹ پر ٹریفک وارڈنر بھی تعینات کئے گئے ہیں جو ٹریفک کے نظام کو کنٹرول کرنے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔ لیکن گذشتہ کئی ماہ سے ٹریفک وارڈنز اپنے پوائنٹس پر موجود نہیں ہوتے بلکہ متبادل پوائیٹس پر موجود رہ کر اپنی ڈیوٹی پوزیشن کے بارے میں کنٹرول آفس کراس گائیڈ کرتے ہیں۔ اس پوری صورتحال میں کنٹریکٹرز نے اس پروجیکٹ کے دوران مزدور کی زندگی کو اہمیت ہی نہیں دی۔ جس کیوجہ سے گذشتہ روز 13 واں حادثہ وقوع پذیر ہوگیا۔ جس کی اوسط ایک ماہ فی حادثہ بنتی ہے ان حادثات میں 10 سے زائد تو جان سے ہاتھ دو بیٹھے جبکہ 5سے زائد مزدور اپاہج ہو چکے ہیں۔
مزدور