امتحانی سنٹر میں لوڈشیڈنگ نے انٹرمیڈیٹ کی طالبہ کی جان لے لی

امتحانی سنٹر میں لوڈشیڈنگ نے انٹرمیڈیٹ کی طالبہ کی جان لے لی

چوک سرورشہید( سپیشل رپورٹر ) محلہ نزد گراسی گراؤنڈ کے رہائشی عبدالغفور کی بیٹی ماریہ غفور جو مثالی ہائیر سیکنڈری سکول کی ایف ایس سی کی طالبہ تھی نے9 مئی کو اپنا پہلا پیپر گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین کے امتحانی سنٹر میں دیا۔ پیپر کے دوران صبح آٹھ بجے سے شام ساڑھے چار بجے تک بجلی بندرہی، جس کی وجہ سے بہت سی طالبات کے بے ہوش ہونے کی اطلاع ملی۔ماریہ غفور نے اپنا پیپر دیا،اور گھر(بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

پہنچ کر اس کی طبیعت بگڑ گئی۔ اور شام کو اچانک فوت ہوگئی، ڈاکٹروں کے مطابق اسے ہارٹ اٹیک ہوا۔ جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ امتحانی سنٹروں پر بجلی کی مسلسل بند ش کی وجہ سے تقریباً سب بچیوں کی حالت خراب ہوئی۔ گورنمنٹ کو چاہیے کہ وہ امتحانی سنٹروں پر جنریٹر اور پینے کے ٹھنڈے پانی کا انتظام کرے۔ ایف ایس سی کی طالبہ ماریہ غفور کے بارے بتایا جاتا ہے کہ وہ بہت ذہین طالبہ تھی۔ساتھی طالبہ کی وفات پر مثالی سکول کی سینکڑوں بچیوں پر سوگ کی کیفیت طاری ہوگئی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...