سابق وزیراعظم گیلانی کے صاحبزادے کی رہائی پر جنوبی پنجاب میں جشن،مٹھائیاں تقسیم

سابق وزیراعظم گیلانی کے صاحبزادے کی رہائی پر جنوبی پنجاب میں جشن،مٹھائیاں ...

ملتان،وہاڑی،مظفرگڑھ،راجن پور،جام پور، روجھان،ڈیرہ غازیخان،مٹھن کوٹ،صادق آباد،بدھلہ سنت(سٹاف رپورٹر،سٹی رپورٹر،خبرنگار خصوصی ،نمائندگان )سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزاد علی حیدر گیلانی کی تین سال بعد افغانستان سے بحفاظت بازیابی کی خبر ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور پارٹی کے کارکنوں نے جشن مناتے ہوئے مٹھائیاں تقسیم کیں۔ملتان سے سٹاف رپورٹر،سٹی رپورٹر اور خبرنگار خصوصی کے مطابق سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کی بازیابی کی اطلاع ملنے پر پیپلز پارٹی کے کارکن خوشی سے نعرے مارتے ہوئے سڑکو ں پر نکل آئے بھنگڑے ڈالے‘مٹھائی تقسیم کی ‘عہدیدار اور کارکن ہاتھوں میں پھولوں کے ہار لے کر جلوسوں کی شکل میں گیلانی ہاؤس پہنچ گئے اور عبدالقادر گیلانی سے بغل گیر ہو گئے‘ فرط جذبات سے کارکنوں کی آنکھوں میں آنسو نکل آئے ‘میڈیا والے بھی گیلانی ہاؤس پر پہنچ گئے ‘عبدالقادر گیلانی نے پہلے تو کہا کہ وہ کنفرم کرتے ہیں ‘پھر کچھ دیر کے بعد انہوں نے کہا کہ اب انہیں یقین ہو گیا ہے کہ ان کا بھائی بازیاب ہو گیا ہے‘ اس موقع پررقت آمیز مناظر دیکھنے کو آئے‘ عبدالقادر گیلانی کی آنکھیں چھلک پڑیں ،کارکن بھی آبدیدہ ہو گئے اور وہ ایک دوسرے کے گلے لگ کر مبارک باد دینے لگے‘کارکنوں نے عبدالقادر گیلانی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ‘بعض مقامات پر آتش بازی کا مظاہرہ کرنے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ‘اس موقع پرعبدالقادر گیلانی نے اپنے والد سید یوسف رضا گیلانی سے فون پر بات کی ‘ان کی آواز بھرائی ہوئی تھی‘عبدالقادر گیلانی نے اپنے چچا احمد مجتبیٰ گیلانی سے بھی فون پر بات کی‘یوسف رضا گیلانی بلاول بھٹو زرداری کے آزاد کشمیر میں جلسے میں گئے ہوئے تھے‘ عبدالقادر گیلانی نے اس موقع پر کہا کہ بھائی 3سال بعد ہم سے ملے گا ‘یہ 3سال اس کی یاد میں ہمارے خاندان نے کس طرح کرب میں گزارے ہیں ‘اس کا اظہار الفاظ ممکن نہیں ہے۔میڈیا سے گفتگو کرنے کے بعد عبدالقادر گیلانی بذریعہ روڈ اسلام آباد کیلئے روانہ ہو گئے‘پیپلز پارٹی کے رہنماؤں حبیب اللہ شاکر ‘ خواجہ رضوان‘ اکرم کنہوں اور دیگرنے علی حیدر گیلانی کی بازیابی پر اظہار تشکر کیا ہے‘پی پی رہنماؤں نے علی حیدر گیلانی کی خوشی میں جشن منانے کا اعلان کیاہے۔علی حیدر گیلانی کی بازیابی پر پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے شکرانے کے نوافل ادا کئے ‘پی پی رہنماؤں کے مطابق قرآن خوانی کی محافل منعقد کی جائیں گی۔علاوہ ازیں سرائیکستان قومی کونسل کے چیئرمین پروفیسر شوکت مغل ، صدر ظہور دھریجہ ، مسیح اللہ خان جامپوری، عابد سیال ، حیات اللہ خان نیازی نے علی حیدر گیلانی کی بازیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کے جتنے بھی اغوا کنندگان ہیں ان کو رہائی ملنی چاہئے اور حکومت لا ء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کرے۔ دریں اثناء کونسل کے خصوصی اجلاس میں آئندہ بجٹ کے بارے میں غور کیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ سرائیکی وسیب کا بجٹ الگ کیا جائے اور این ایف سی ایوارڈ ڈسٹرکٹ کی سطح پر تقسیم ہونا چاہئے ۔اجلاس میں سرائیکی وسیب میں باردانہ کی عدم فراہمی پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور سرائیکی صوبے کے قیام کا مطالبہ کیا گیا ۔ ڈسٹرکٹ بار ہال ملتان میں منعقد ہ تقریب سے پی ایل ایف کے مرکزی رہنما نشید عارف گوندل،زوار قریشی،خالد ظفر وینس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اللہ تعالی ٰ کے شکر گزار ہیں اور تعاون پر حکومت افغانستا ن اور رہائی میں کردار ادا کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں ۔بعد ازاں سید علی حیدر گیلانی کی بازیابی کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کی گئی ۔ جنوبی پنجاب کے رہنما شیخ غیاث الحق کی جانب سے بھی تقریب منعقد کی گئی جس میں انھوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گیلانی خاندان کے صبر و حوصلہ اور قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں ۔پیپلز پارٹی اور قیادت کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے آخر میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔نیز پی ایل ایف تحصیل کے رہنمامہر آصف سلیم سنڈھل ایڈووکیٹ نے مبارکباد پیش کی اور حیدر گیلانی کی بازیابی پر مٹھائی تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی۔تقریب میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما حبیب اللہ شاکر،عمیر رزاق،ثاقب ستار،رانا یسین،سید ارشد ،نصراللہ،وسیم خان اور دیگر وکلاء نے شرکت کی۔صوبائی حلقہ195کئے ٹکٹ ہولڈر میاں منظور قادر قادری ،حامد محمود اعوان ملک،ڈاکٹر محمد امین اعجاز،محمد صادق کامریڈ،رانا محمد سجاد،محمد اشرف انصاری،چوہدری غلام سرور انصاری،حفیظ جاوید،زاہد حسین خان،محمد عاشق بلوچ،میاں محمد یوسف انصاری،محمد ریاض انصاری،صادق علی انصاری چیئرمین،مخدوم ناصر جمالی،منصب بیگم،عمر بشیر سندھو،محمد اعظم انصاری،ملک اللہ بخش سہو،کاشف شہزاد سندھو،چوہدری محمد ارشاد علی سندھو،محمد عرفان انصاری،محمد امین بابر کونسلر،شاکر علی انصاری ،مستری محمد اقبال انصاری،مرزا نظام الدین،غلام دستگیر شیخ اور دیگر کارکنوں نے یوسف رضا گیلانی کے گھر جاکر مبارک باد دی۔پیپلزلیبر بیورو کے رہنماؤں غلام عباس گورچانی ،سید فرحان زیدی،ضیاء انصاری،سلیم خان ڈاہڑ،غلام محی الدین،اختر شاہ،ہاشم اعوان،اشتیاق علی انصاری،اشرف انصاری،میاں قاسم انصاری نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ علی حیدر گیلانی کی بازیابی خوش آئند ہے۔وہاڑی سے بیورو رپورٹ اور نمائندہ خصوصی کے مطابقپیپلز پارٹی کے ضلعی رہنما با با محمد یعقوب لنگاہ نے کہا کہ سابق وزیر اعظم پا کستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کی بخیریت باز یابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور افغان حکومتی کوششوں کو سراہتے ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے سید علی حیدر گیلانی کی با زیابی پر کارکنوں میں مٹھائی تقسیم کرتے ہوئے کیا اس موقعہ پر احمد رمضان لنگاہ ، رضوان قریشی ، ساگر گلِ ، ڈاکٹر تصور سیال ، میاں اکبر ودیگر بھی موجود تھے ۔مظفرگڑھ سے نامہ نگار کے مطابقسابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کی بازیابی کی خوشی میں پیپلز پارٹی کے رہنما ملک مظہر پہوڑ کی رہائش گاہ پر کارکنوں نے جشن منایا اور مٹھائی تقسیم کی جس موقع پر رانا مجاہد ،امتیاز بھٹی ،ممتاز بھٹی، مصطفیٰ ڈوگر اور ملک صفدر پہوڑ سمیت دیگر کارکن موجود تھے ۔راجن پور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابقسابق وزیراعظم نے بیٹے کی گمشدگی کو جس تدبر سے برداشت کیا وہ لائق تحسین ہے علی رضا گیلا نی کی بازیابی پر پی پی پی کا ہر کارکن خوشی سے سرشار ہے ان خیالات کااظہار سینئر راہنما ء پی پی پی وسا بق رکن صو بائی اسمبلی سردار امان اللہ خان دریشک اور پیپلز پارٹی صو بائی کونسل کے ممبر سردار فاروق خان دریشک نے راجن پور میں پیپلز پارٹی کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا دو نوں راہنماؤں نے اس موقع پر علی رضا گیلا نی کی بحفاظت بازیا بی پر مٹھا ئی تقسیم کی ۔اس موقع پر سردار صدیق خان دریشک،رضوان خان بزدار،شفاقت اللہ دریشک،شاہدوسوانی،شاہد بوہڑ ،ارشاد رند ودیگر موجود تھے۔دریں اثنائسابق صوبائی ٹکٹ ہولڈر پی پی پی صو بائی حلقہ 249 سردار محمد یوسف خان گبول نے پی پی پی دفتر واقع گبول چوک میں مٹھا ئی تقسیم کرتے ہوئے کہاکہ خوشی کے موقع پر ہم سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلا نی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔جام پور سے نامہ نگار کے مطابقسابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی بازیابی کی خوشی میں پیپلز پارٹی کے ضلعی رہنما سجاد احمد راجہ نے دس من مٹھائی جیالوں اور شہر بھر کے لوگوں میں تقسیم کی ۔روجھان سے نمائندہ پاکستان کے مطابقپیپلز پارٹی روجھان کے دفتر میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کی بازیابی کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کی گئی اس موقع پر پیپلز پارٹی کے عہداران جس میں سید آصف حسین شاہ ،معراج خان مزاری ،نجف خان مزاری ،فرقان مزاری ،عطامحمد،سلیم جان بٹھو،اللہ دین،سمیت تحصیل بھر کے کارکن شریک ہوئے۔ڈیرہ غازی خان بیورو رپورٹ کے مطابقپیپلز پارٹی ضلع ڈیرہ غازی خان نے شبلی شب خیز غوری کی قیادت میں مٹھائی تقسیم کی گئی اور بارگاہ الٰہی میں شکرانے کی دعا کی گئی ۔س موقع پر ان کے ہمراہ عبد القادر چوہان ،محمد اقبال بھٹہ ،خلیل احمد خان برمانی ،قاضی عدنان ،فہد بھٹی اور پارٹی کے دیگر کارکنان بھی موجود تھے۔بعد ازاں پاکستان پیپلز پارٹی کی آزاد کشمیر الیکشن میں کامیابی کے لئے دعا بھی کی گئی۔مٹھن کوٹ سے نامہ نگار کے مطابقدرگاہ حضرت خواجہ غلام فریدؒ کے سجادہ نشین خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خواجہ کلیم الدین کوریجہ نے سابق وزیر اعظم پاکستان مخدوم سید یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کی افغانستان کے علاقہ سے باحفاظت بازیابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے سید یوسف رضا گیلانی کو مبارکباد دی ہے۔علی حیدر گیلانی کی بازیابی کی خوشی میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی بعد میں اس سلسلہ میں مزار حضرت خواجہ غلام فرید ؒ پر شکرانے کے نوافل بھی ادا کئے گئے۔صادق آباد سے تحصیل رپورٹر کے مطابقپیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما و سابق گورنر پنجاب مخدوم سیداحمد محمود ‘ رانا طارق محمود خاں‘ رئیس محمد دین ورند‘رانا ندیم افضل ‘ حبیب الرحمن سمہ ‘طارق خان ڈاہر‘ سید ابو الکلام شاہ ‘ملک جہانگیر عمر ‘ میاں انوار طارق‘ سید مختار الحسن گل ‘را نا ارشد جاوید ‘رانا محمدفاروق‘ کونسلرز بلدیہ رشید احمددھکڑ‘ ذوالفقار علی بھٹو ودیگر نے سید علی حیدر گیلانی کی تین سال بعد بازیابی پر سید یوسف رضا گیلانی اور انکے خاندان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہم سب اﷲ تعالی کے شکر گزار ہیں ۔بدھلہ سنت سے نامہ نگار کے مطابقسید علی حیدر گیلانی کی بازیابی کی خبر جیسے ہی این اے 148 کی عوام کو ملی تو ان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور پیپلز پارٹی ورکرز مختلف چوکوں،ڈیروں پر اکٹھے ہو گئے اور سابق ایم این اے 148سید علی موسیٰ گیلانی کو مبارکباد دی اور مختلف ورکرز کو مٹھائی کھلائی اور جئے بھٹو کے نعرے لگائے۔بدھلہ سنت میں بھی سابق امیدوار چئرمین چوہد ری خالد محمود ارائیں کے ڈیرے پر پارٹی ورکرز اکٹھے ہو گئے اور ایک دوسرے کو مٹھائی کھلائی اس موقع پر کونسلر ملک ریاض حسین پڑہار،چوہدری ارشاد ارائیں،چوہدری طاہر جاوید ارائیں،چوہدری جاوید،چوہدری قیوم ارائیں،رانا محمد جمیل،محمد اصغر جمیل،اعجاز حسین پڑہار،نائب صدر انجمن تاجران بدھلہ سنت ربنواز ڈیدھ و دیگر بھی موجود تھے

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...