حیدر گیلانی کی بازیابی ، پیپلزپارٹی آج اظہار تشکر ریلی نکالے گی

حیدر گیلانی کی بازیابی ، پیپلزپارٹی آج اظہار تشکر ریلی نکالے گی

لاہور( نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے بیٹے سید حیدر گیلانی کی با خیریت بازیابی کی خوشی میں آج سہ پہر پانچ بجے لاہور پریس کلب کے سامنے اظہار تشکر کی ایک ریلی نکالی جائے گی اور اس موقع پر عوام میں مٹھائی بھی تقسیم کی جائے گی۔ ریلی کی قیادت عبدالقادر شاہین ‘ فیصل میر اور ڈاکٹر ضرار یوسف کریں گے فیصل میر نے پیپلز پارٹی کے کارکنو ں سے اظہار تشکر کی اس ریلی میں بھرپور شرکت کرنے کی اپیل کی ہے ۔پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں عبدالقادر شاہین ‘ فیصل میر اور ڈاکٹر ضرار یوسف نے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کو ان کے بیٹے حیدر گیلانی کی با خیریت بازیابی کی مبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے کارکنان اس خوشی میں آج پریس کلب کے باہر اظہار تشکر کی ایک ریلی نکالیں گے اور عوام مین مٹھائیاں بھی تقسیم کریں گے آج کا دن سید یوسف رضا گیلانی کے ساتھ ساتھ ہمارے لئے بھی نہائت ہی خوشی کا دن ہے اس لئے پیپلز پارٹی کے کارکنان آج اپنی بھرپور خوشی کا اظہار کریں گے کارکنان سے پر زور اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس خوشی میں بھرپور شرکت کریں۔

اظہار تشکرریلی

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...