کراچی،نیب کا کے ڈٖی اے کے ریکارڈ روم پر چھاپہ

کراچی،نیب کا کے ڈٖی اے کے ریکارڈ روم پر چھاپہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قومی احتساب بیورو(نیب) نے کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ریکارڈ روم پر چھاپہ مارا ہے۔ ذرائع کے مطابق چھاپہ رفاہی پلاٹوں پر چائنہ کٹنگ کے حوالے سے مارا گیا ہے۔ کے ڈی اے اسکیم 36 گلستان جوہر کی متعدد فائلیں نیب حکام ساتھ لے گئے۔ذرائع کے مطابق تحویل میں لیے گئے ریکارڈ کے پلاٹس میں متعدد پر قبضہ ہوچکا ہے۔واضح رہے کہ نیب چائنہ کٹنگ کے خلاف تحقیقات کر رہا ہے۔

مزید : کراچی صفحہ آخر


loading...