پانامہ لیکس میں مونس الٰہی کانام سازش ہے،سیدفرحان علی شاہ

پانامہ لیکس میں مونس الٰہی کانام سازش ہے،سیدفرحان علی شاہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پانامہ لیکس میں مونس الٰہی کانام سازش ہے۔پاکستان مسلم لیگ(ق) کی قیادت کا دامن بے داغ ہے تمام سازشی عناصرناکام ہوں گے۔ مونس الہٰی نوجوانوں سمیت قوم کی امید ہے،کارکنان مونس الہیٰ کی قیادت میں متحد ہیں۔مسلم لیگ (ق) کی قیادت کیخلاف سازشیں کرنے والے جلدکے سامنے بے نقاب ہوجائیں گے۔ان خیالات کااظہارمسلم لیگ(ق)یوتھ ونگ کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات سید فرحان علی شاہ نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزیدکہا کہ مسلم لیگ(ق) کے دوراقتدارسے اب تک مسلسل ان پر الزامات لگائے جاررہے ہیں مگراﷲ کاشکر ہے کہ ہمارے قائدین کا دامن صاف اسی لئے سازشیں کرنے والے ہمیشہ ناکام ہوتے رہیں اور اب بھی ناکام ہوں گے۔

مزید : کراچی صفحہ آخر


loading...