بٹ خیلہ ،نہر میں ڈوبنے والے نوجوان کی نعش برآمد

بٹ خیلہ ،نہر میں ڈوبنے والے نوجوان کی نعش برآمد

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)بٹ خیلہ نہرمیں ڈوب کرجاں بحق ہونے والے نوجوان کے نعش کوچارگھنٹے بعدنہرسے نکال دی گئی الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے نعش ان کے ابائی گاؤں مانسہرہ روانہ کردی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایک نوجوان عاقب خان ولدلعل خان سکنہ گھڑی تحصیل وضلع مانسہر ہ مقامی ہوٹل میں کام کررہاتھاگرمی کی وجہ سے نہرمیں نہارہاتھاکہ اچانک نہرکے بے رحم موجوں نے اپنے لپیٹ میں لیکرڈوب کرلاپتہ ہوگئے اطلاع ملتے ہی جماعت اسلامی کے راہنماضلع کونسل کے ممبرا مجدعلی شاہ الخدمت فاؤنڈیشن اورسول ڈیفینس کے رضاکارموقع پرپہنچ کرچارگھنٹے جدوجہدکے بعدنہرسے نعش نکال لی گئی الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے نعش کوقبضے میں لیکرہسپتال منتقل کرکے جہاں سے اپنے ابائی گاؤں ضلع مانسہرہ روانہ کردی۔

مزید : کراچی صفحہ آخر


loading...