بھارت میں خاتون نے 70سال کی عمرمیں پہلے بچے کو جنم دیدیا

بھارت میں خاتون نے 70سال کی عمرمیں پہلے بچے کو جنم دیدیا

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک خاتون نے 70سال کی عمر میں پہلے بچے کو جنم دیدیا اور کہا ہے کہ وہ پہلی مرتبہ ماں بننے کے لیے زیادہ بوڑھی نہیں ، اب اس کی زندگی مکمل ہوگئی۔دلجندر کور نے دوسال’آئی وی ایف ‘ کا علاج کرانے کے بعد گزشتہ ہفتوں بھارتی ریاست ہریانہ کے ایک کلینک میں بچے کو جنم دیا جبکہ اْن کے شوہر کی عمر 79سال ہے۔ کور نے امرتسر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ شادی کے 46سال بعد اب بچے کی امید کھوچکے تھے اور لوگوں کے عجیب وغریب رویئے کا بھی سامنا رہا لیکن پھر ہماری دعائیں پوری ہوئیں ، اب احساس ہوتاہے کہ زندگی مکمل ہوگئی۔ اْن کاکہناتھاکہ اب بچے کی دیکھ بھال کررہی ہوں ، اپنے آپ کو توانائی سے بھرپور محسو س کرتی ہوں جبکہ میراخاوند بھی جو کچھ کرسکتاہے ، میری مدد کرتاہے۔خاتون نے بتایاکہ آئی وی ایف کا اشتہار دیکھنے کے بعد ہم نے سوچا کہ ہمیں بھی ایک کوشش کرنی چاہیے کیونکہ اپنے بچے کی شدید خواہش تھی۔ کلینک نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ کور کی عمر 72 سال ہے۔بچے کا وزن 4.4پاؤنڈہے۔کور کے شوہر مہندر سنگھ گل نے بتایاکہ وہ عمرکے اس حصے میں ہیں کہ اب قدرت ہی ان کے بچے کی حفاظت کرے گی جس کانام ’ارمان‘ رکھاگیا۔

بچہ

مزید : کراچی صفحہ آخر


loading...