کوئٹہ ، پولیس چیک پوسٹ کے قریب بم دھماکہ ، 2اہلکار شہید ، 9 افراد زخمی ، تحقیقات شروع

کوئٹہ ، پولیس چیک پوسٹ کے قریب بم دھماکہ ، 2اہلکار شہید ، 9 افراد زخمی ، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ ( این این آئی ) بلوچستان یو نیور سٹی کے قریب بم دھماکہ دو افراد شہید 9زخمی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دوپہر کو کوئٹہ نواحی علاقے سریاب روڈ پر بلوچستا ن یونیور سٹی کے سامنے واقع پولیس چیک پوسٹ کے قریب زوردار بم دھماکہ ہوا جس سے دو پولیس کے اہلکار شہید ہوگئے جبکہ 9زخمی ہوگئے ان میں سویلین بھی شامل ہے صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے واقعہ کے بعد فوری طورپر جائے وقوع پر پہنچ کر جگہ کا معائنہ کیا اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس واقعہ میں دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے جبکہ 9زخمی ہے تاہم فوری طورپر یہ کہنا یہ حملہ خود کش تھا یا ریموٹ کنٹرو ل بم سے کیا گیا ہے اس بارے میں تحقیقات کی جا رہی ہے جاں بحق ہونے والے اور زخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ سریاب روڈ جہاں پر یہ دھماکہ ہوا ہے پولیس اہلکار اور دیگر ادارے 24گھنٹے ڈیوٹی پر موجود ہوتے ہیں یہ معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ دھماکہ کس نوعیت کا تھا وہ ریموٹ کنٹرول بم کا تھا یا خود کش حملہ تھا یہ کہنا قبل از وقت ہے تحقیقات کی جا رہی ہے جلد ہی حقائق معلوم ہوجائینگے دھماکہ اس قدر شدید تھاکہ بلوچستان یونیور سٹی اور اسے ارد گرد گوں دکانوں ،فلیٹس ،بینکوں کے شیشے ٹوٹ گئے تھے سول ہسپتال کوئٹہ میں ہنگامی صورتحال کا اعلان کردیا گیا تھا۔