پی ٹی آئی کے ہوتے ہوئے کوئی کرپشن کا سوچ بھی نہین سکتا ، جنید اکبر خان

پی ٹی آئی کے ہوتے ہوئے کوئی کرپشن کا سوچ بھی نہین سکتا ، جنید اکبر خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سخاکوٹ،بٹ خیلہ (نمائندہ پاکستان، بیورورپورٹ) تحریک انصاف ملاکنڈ کے ایم این اے جنیداکبر خان نے کہاہے کہ ہمارے ہوتے ہوئے کوئی کرپشن کا سوچ بھی نہیں سکتی۔ پانامہ لیکس والوں کی نیندیں حرام ہو چکی ہیں۔ مسلم لیگ (ن) والوں کے خلاف احتساب کا گھیرا تنگ ہوتا جارہاہے ۔جہا کہیں عوام کا پیسہ ضائع یا کوئی ہڑپ کرنے کی کوشش کرے گا ہم عوامی طاقت سے ان کا راستہ روکیں گے ۔ہمارے ترقیاتی کاموں میں کوئی ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکتی۔کروڑوں روپے بجلی کے ٹرانسفارمروں اور پولوں کیلئے جمع کئے ہیں جہاں کہیں عوام کو ضرورت ہو وہاں لگائیں گے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے تحصیل سمرانیزئی درگئی کی انٹراپارٹی میں تحصیل صدارت کی امیدوار حاجی محمد طارق کے ساتھ ان کے رہائشگاہ پر بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر احسان اللہ خان سواتی اور سرانجام خان بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہاکہ ضلع ملاکنڈ میں اس دفعہ گرمی میں کم سے کم لوڈ شیڈنگ کی جائیگی۔ جتنے بھی ترقیاتی کام ہورہے ہیں پارٹی ورکروں کی باہمی مشاورت سے کئے جائینگے۔اس موقع پرتحصیل صدارتی امیدوار حاجی محمد طارق نے انہیں ورکروں کے مطالبات سے آگاہ کیا جبکہ ممکنہ انٹراپارٹی کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔اس موقع پر ایم این اے نے چیف ایگزیکٹیو پیسکو پشاور کے ساتھ فون پر بات چیت کی اور انہیں ضلع ملاکنڈ میں ہونیو الے بجلی لوڈ شیڈنگ سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے اپنے فنڈ اورایم اینڈ آر اور ایل آر کی فنڈ میں منظور شدہ ٹرانسفارمروں کی جلدا زجلد تنصیب سے بجلی کی کم وولٹیج کا مسئلہ حل ہوجائیگا جبکہ بار بار جل جانے جیسے واقعات میں کمی آجائیگی۔