ویلج کونسل بٹ خیلہ کے ناظمین کی بجٹ میں کٹوتی کیخلاف مستعفی ہونے کی دھمکی

ویلج کونسل بٹ خیلہ کے ناظمین کی بجٹ میں کٹوتی کیخلاف مستعفی ہونے کی دھمکی

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)ویلج کونسل بٹ خیلہ کے نائب ناظم علیم اللہ خان نے موجودہ حکومت کی جانب سے ویلج کونسل کے بجٹ سے 75فیصدکٹوتی کومستردکرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگرصوبائی حکومت نے فیصلہ واپس نہ لیاگیا توہم مجبوراًمستعفی ہوجائینگے کیونکہ 75فیصدکٹوٹی اورمنتخب بلدیاتی ممران کے ساتھ سراسرظلم اورناانصافی ہے ان خیالات کااظہارعلیم اللہ خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے بلدیاتی انتخابات سے قبل ممبران کومراعات اوراختیارات دینے کے بلندبانگ دعوے کررہے تھے مگراب اپنے تمام وعدوں کوپاؤں تلے رونڈڈالااوراب منتخب بلدیاتی نمائندوں کوبھی نہیں بخشا اوران کے بجٹ سے 75فیصدکٹوتی کرکے منتخب بلدیاتی ممبران کوخوداستعفیٰ دینے پرمجبورکررہے ہیں انہوں نے دھمکی دی ہے کہ اگرحکومت نے اپنافیصلہ واپس نہ لیاگیاتوہم مجبوراًمستعفی ہونگے کیونکہ75فیصدکٹوتی ممبران اورعوام کے ساتھ مذاق کرنے کے مترادف ہے جوہم کسی بھی صورت میں قبول نہیں کریں گے ۔کیونکہ عوام نے ہمیں خدمت کرنے کیلئے منتخب کیااگرہم عوام کے خدمت نہیں کرسکتی توہمیں اقتدارمیں رہنے کاکوئی بھی جوازنہیں ہے ۔

مزید : کراچی صفحہ آخر


loading...