عوام کو درپیش مسائل کے حل کو ترجیح حاصل ہے

عوام کو درپیش مسائل کے حل کو ترجیح حاصل ہے

نوشہرہ(بیورورپورٹ) صوبائی وزیر معدنیات انیسہ زیب طاہر خیلی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کے مسائل پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور عوام کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لارہے ہیں عوام کے مسائل حل کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اور خصوصاً تعلیمی اداروں اور طلباء کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور جدوجہد جاری رکھیں گے وطن پال سٹوڈنٹ فیڈریشن ہماری جماعت کا شہہ رگ ہے اور ان طلباء کی جدوجہد سے ہم بڑے سے بڑے مسائل حل کرسکتے ہیں ان خیالات کااظہارصوبائی وزیر معدنیات انیسہ زیب نے وطن پال سٹوڈنٹ فیڈریشن صوبہ خیبرپختونخوا کے صوبائی چےئرمین ڈاکٹر امتیاز نسیم اور صوبائی انفارمیشن سیکرٹری اسد اقبال کی قیادت میں طلباء کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈاکٹر امتیاز نسیم اور اسداقبال نے تعلیمی اداروں میں طلباء کو درپیش مسائل سے صوبائی وزیر انیسہ زیب کو آگاہ کیا اس موقع پر انیسہ زیب طاہرخیل نے کہا کہ طلباء کے تمام مسائل سے صوبائی حکومت آگاہ ہے اور ان کو جلد حل کرنے کیلئے بھرپور کوشش کررہے ہیں کیونکہ طلباء ہمارے مستقبل کے معمار ہوتے ہیں اور ہمارا آنے والا مستقبل انہی کے دم سے قائم ہوگا انہوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی کے مرکزی سربراہ آفتاب احمدخان شیرپاؤ اور سکندر خان شیرپاؤ کی قیادت میں پوری طرح اس صوبے کے عوام کی بھرپور خدمت کررہی ہے قومی وطن پارٹی نے پہلے بھی عوام کی خدمت کی ہے اور آئندہ بھی کریں گے اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوئی بھی رکاؤٹ برداشت نہیں کی جائے گی انشاء اللہ صوبے کے تمام اضلاع کے تمام تعلیمی اداروں کے طلباء کے مسائل کے حل کیلئے صوبائی حکومت خصوصی اقدامات اٹھارہی ہے وطن پال سٹوڈنٹ فیڈریشن ہمارا قومی سرمایہ اور شہ رگ ہے وطن پال کے سٹوڈنٹ بھی عوام اور خصوصاً طلباء کے مسائل کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لائیں اور ان کے مسائل سے حکومت کو آگاہ کریں۔

مزید : کراچی صفحہ آخر


loading...