سمندری حدود کی خلاف ورزی پر10 بھارتی ماہی گیر گرفتار

سمندری حدود کی خلاف ورزی پر10 بھارتی ماہی گیر گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر)میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 2 بھارتی لانچیں قبضے میں لے کر 10 ماہی گیروں کو گرفتارکرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی جانب سے سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گہرے سمندر میں کارروائی کی گئی جس کے دوران 2 بھارتی لانچیں قبضے میں لے لیں،جس میں 10 ماہی گیر سوار تھے۔ترجمان میری ٹائم سیکیورٹی کے مطابق بھارتی ماہی گیروں کو ڈاکس پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سے اب تک بھارتی ماہی گیروں کی جانب سے سمندری حدود کی خلاف ورزی کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔