چارسدہ ،منتخب کونسلرز چیئرمین کے کرپشن کیخلاف سراپا احتجاج

چارسدہ ،منتخب کونسلرز چیئرمین کے کرپشن کیخلاف سراپا احتجاج

چارسدہ (بیورورپورٹ)ایم سی ٹو ویلج کونسل پڑانگ میاں کلے کے چیئرمین کے کرپشن کے خلاف منتخب کونسلر ز سراپا احتجاج ۔ دولاکھ نوے ہزار روپے میں ایک لاکھ چوراسی ہزار ہڑپ کرنے کے الزامات ۔ اسسٹنٹ ڈائیریکٹر لوکل گورنمنٹ اختر منیر نے معاملہ رفع دفع کر کے چیئر مین کو رقم واپس بینک میں جمع کرنے کی ہدایت کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق ویلج کونسل ایم سی ٹو پڑانگ میاں کلے کے منتخب کونسلروں مہراب شاہ ، جاوید ، حصام باچا، ملک وحید، شہریار ، خورشید ، مکمل شاہ ، عباس ، مسعود باچا، صابر ، زوجہ ملنگ اور محمد بلال ویلج کونسل کے چیئرمین حبیب اللہ کے مبینہ کرپشن کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے اور اسسٹنٹ ڈائیریکٹر لوکل گورنمنٹ اختر منیر سے ملاقات کرکے چیئر مین کے کرپشن کے ثبوت پیش کئے ۔ اس حوالے سے میڈیا کو تفصیلات بتا تے ہوئے نائب چیئر مین محمد بلال نے بتایا کہ چیئر مین حبیب اللہ اور سیکرٹری مراد باچا نے جائنٹ اکاونٹ سے دو لاکھ نوے ہزار روپے کیش نکالا جس میں ایک لاکھ چھ ہزار روپے مالیت کے دفتری سامان خریدا جبکہ باقی رقم خورد برد کی ۔ انہوں نے کہاکہ مذکورہ رقم میں سیکرٹری مراد باچا نے صرف تین ہزار روپے کی سٹیشنری خریدی ہے جبکہ باقی رقم سے وہ لاعلمی کا اظہار کر رہے ہیں ۔ نائب چیئر مین محمد بلال کے مطابق اسسٹنٹ ڈائیریکٹر اختر منیر نے چیئر مین کو ایک لاکھ چوراسی ہزار روپے فوری طور پر بینک میں واپس جمع کرنے اور ویلیج کونسل کا دفتر اپنے حجرے سے ختم کرکے دوسری جگہ قائم کرنے کی ہدایت کی ۔ نائب چیئر مین محمد بلال کے مطابق اے ڈی اختر منیر نے کونسلروں پر واضح کیا کہ چیئر مین کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش نہیں کی جاسکتی اسلئے سر دست کوئی قانونی کاروائی نہیں ہو سکتی ۔

مزید : کراچی صفحہ آخر


loading...