بلدیاتی اداروں اورنمائندوں پر یقین رکھتے ہیں ،افتخار مشوانی

بلدیاتی اداروں اورنمائندوں پر یقین رکھتے ہیں ،افتخار مشوانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مردان (بیو رورپورٹ) چئیرمین ڈیڈک کمیٹی مردان افتخار علی مشوانی نے کہا ہے کہ تحصیل تخت بھائی کے ناظم اعلیٰ کے خلاف کسی سازش کا حصہ نہیں بنے ۔ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت بلدیاتی اداروں اور نمائندوں کے حقوق پر یقین رکھتی ہے۔ اور انہیں جمہوریت کی پہلی سیڑھی سمجھ کر مظبوط دیکھنا چاہتی ہے لیکن بعض ضلع و تحصیل ناظمین اقتدار کے نشے میں مست ہوکر اپنی اوقات بھول چکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے تخت بھائی میڈیا کلب میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ تحصیل ناظم تخت بھائی کے ساتھ کوئی اختلافات نہیں اور نہ ہی انکے خلاف کسی غیر جمہوری عمل کا حصہ بنیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ تحصیل ناظم تخت بھائی اپنے ساتھیوں کی حمایت اور اعتماد کھوچکے ہیں۔ اور خود اپنی ناکامی کا اعتراف کرنے کی بجائے وہ انکی جماعت ہمارے سر الزامات تھوپنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اُنہوں نے تحصیل ناظم اور انکی جماعت کو مشورہ دیا۔کہ وہ خود اپنے ٹولے کے اندر سازشی عناصر کا محاسبہ کریں۔ اور آنکھیں کھول کر اپنے ارد گرد بیٹھے میر جعفر اور میر صادق کو نکال باہر کر دوسروں پر بے جا الزام تراشی سے گریز کریں۔ ایک سوال کے جواب میں اُنہوں نے کہا کہ تحصیل ناظم کی پارٹی وفاداری مشکوک ہے کیونکہ انکا بڑا بھائی ایم پی اے جمشید مہمند خود اپنے لئے تانگا پارٹی بناکر ان پر سواری کررہا ہے۔ اور درپردہ دوسری پارٹی سے ملے ہوئے ہیں۔