صوابی میں مختلف واقعات کے دوران 2 افراد جاں بحق

صوابی میں مختلف واقعات کے دوران 2 افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صوابی( بیورورپورٹ)ضلع صوابی میں قتل کی الگ الگ وارداتوں میں دو افراد کو موت کے گھاٹ اُتار دیا گیا محمد آصف سکنہ غازی کوٹ نے تھانہ یار حسین میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کے بھائی محمد امتیاز کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا قتل کی دعویداری مبینہ طور پر پوردل حق اور عاشق پر کی گئی ہے اور وجہ قتل گھریلو ناچاقی بیان کی ہے۔ شہاب سکنہ جمروز خیبر ایجنسی نے تھانہ ٹوپی میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا ان کے چچا زاد بیٹے زین اللہ ولد جہانگیر خان سکنہ جمروز خیبر ایجنسی کی لاش منگل کی صبح شہید باباچیک پوسٹ کے علاقے سے قتل شدہ ملی تھی جس کو قتل کر نے کے بعد جلایا گیا تھا۔قتل کی دعویداری مبینہ طور پر محمد آمین سکنہ ٹوپی پر کی پولیس نے رپورٹ پر کارروائی کر کے محمد آمین کو گرفتار کر لیا وجہ قتل معلوم نہ ہو سکی #