سیپ کے ڈائریکٹر ایجوکیشن کابینظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری کا دورہ
کراچی(اسٹاف رپورٹر) سیپ کے ڈائریکٹر ایجوکیشن برائے مڈل ایسٹ اینڈ نارتھ افریکہ ریجن جیکو وین زیل نے بینظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری کا دورہ کیا۔ ان کے دورے کا مقصد طلباء کو سیپ کے بارے میں آگاہی دینا تھا۔اس موقع پر یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر جیکو نے کہا کہ مجھے یہاں کر بہت خوشی ہوئی ہے کہ کراچی کے ایک کم تعلیم یافتہ علاقے میں موجود اس یونیورسٹی کے 256طلباء نے سیپ یوزر آئی ڈی سے سیپ سرٹیفیکیٹ پروگرام شروع کیا ہے اور میرے لیے یہ بات بھی خوشگوار حیرت کاباعث ہے کہ یہ پاکستان کی پہلی یونیورسٹی ہے جس نے اس کورس کا آغاز کیا ۔انھوں نے کہا کہ میں اس شاندار پروگرام کو شروع کرنے پر یونیورسٹی کے اعلیٰ حکام اور وائس چانسلر ڈاکڑ اختر بلوچ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ سیپ پروگرام کو نہ صر ف جاری رکھا جائے گا بلکہ اس کی رجسٹریشن میں بھی مزید اضافہ ہوگا۔انھوں نے سیپ پروفیشنل ایڈیشن کے میں ٹاپ کرنے والے کے لیے اسکالر شپ کا بھی اعلان کیا۔وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر اختر بلوچ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے میں آنے والے معزز مہمان مسٹرجیکو وین زیل کا بہت شکر گزار ہوں جو ہماری درخوست پر بینظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری تشریف لائے۔انھوں نے کہا کہ ہماری یونیورسٹی کے طلباء پاکستان کی کسی بھی یونیورسٹی کے طلباء سے صلاحیتوں میں کم نہیں۔ ہمارے طلباء نے سیپ سرٹیفیکیٹ کورس کا جس طرح سے آغاز کیا ہے میں یقین سے کہتا ہوں کہ ہمارے ہی طلباء اس کورس نمایاں پوزیشن بھی حاصل کریں گے۔ واضح رہے کہ ایک ماہ قبل بینظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری نے سیپ(SAP)سرٹیفیکیٹ کورس شروع کر نے والی پاکستان کی پہلی یونیورسٹی کا اعزاز حاصل کیاہے۔