، ڈیفنس رایا لاہور کی بکنگ کا مایوس کن آغاز ، مہنگے ترین والا ز کے ہاتھوں بکنے کا خواب ادھورا نظر آنے لگا

، ڈیفنس رایا لاہور کی بکنگ کا مایوس کن آغاز ، مہنگے ترین والا ز کے ہاتھوں بکنے ...

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) ڈیفنس رایا لاہور کی بکنگ کا مایوس کن آغاز پاکستانی تاریخ کے مہنگے ترین ولاز کے ہاتھوں ہاتھ بکنے کا خواب ادھورا نظر آنے لگا عسکری بنک میں فارم جمع کرانے والوں کی لائنیں لگیں نہ فارموں کے حصول کے لئے کھڑکی توڑ رش نظر آیا مبصرین عوام کی عدم دلچسپی کو ڈیفنس کے سابق نامکمل منصوبوں کو قرار دے رہے ہیں یاد رہے ڈی ایچ اے لاہور نے ملائشیا کی کمپنی ڈی آر اے بی ملائشیا کمپنی کے ساتھ جوائنٹ و ینچرکے ساتھ ڈیفنس رایا گالف ریزارٹ فیز 3 کے نام سے ملکی تاریخ کے مہنگے ترین ایک کنال اور دو کنال کے رہائشی ولاز اور 8 اور 10 مرلہ کے کمرشل پلاٹس ڈی ایچ اے فیز 6 میں متعارف کرائے ہیں 9 مئی سے ویب سائٹ www.drgee.com اور www.dhalahore.org سے فارم لوڈ کئے جا سکتے ہیں۔ ایک کنال رہائشی ولاز 3 لاکھ دو کنال ولاز 4 لاکھ کمرشل 8 مرلہ 10 مرلہ 5 لاکھ ڈاؤن پیمنٹ کے ساتھ بکنگ کی سہولت فراہم کی گئی ہے ایک کنال رہائشی ولاز کی قیمت 5 کروڑ 92 لاکھ سے لے کر 6 کروڑ 2 لاکھ تک رکھی گئی ہے دو کنال کے رہائشی ولاز کی قیمت 11 کروڑ 3 لاکھ سے 11 کروڑ 23 لاکھ 86 ہزار تک رکھی گئی ہے 23 مئی تک بکنگ جاری رہے گی۔

مزید : کراچی صفحہ آخر


loading...