مولابخش چانڈیو سے اعجاز بلوچ کی ملاقات ،مختلف امورپر گفتگو

مولابخش چانڈیو سے اعجاز بلوچ کی ملاقات ،مختلف امورپر گفتگو

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مشیر اطلاعات سندھ مولابخش چانڈیو سے پیپلزپارٹی بلوچستان کوآرڈینیشن کمیٹی کے رکن اعجاز بلوچ کی ملاقات۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی معاملات پر بات چیت ہو ئی ۔مشیر اطلا عا ت سندھ نے کہا کہ پیپلزپارٹی ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جو چاروں صوبوں ، کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام میں مقبول ہے اوربلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ملک بھر میں پارٹی کی تشکیل نو کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ انہو ں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر بلوچستان میں پیپلز پارٹی کو منظم کریں گے، بلوچستان کے عوام نام نہاد قوم پرست جماعتوں سے مایوس ہو کر پیپلزپارٹی کی طرف دیکھ رہے ہیں اور بلوچستان میں میگا کرپشن سے ن لیگ اور ان کے اتحادی جماعتوں کی کارکردگی کی قلعی کھل گئی ہے۔انہو ں نے مزید کہا کہ گوادر میں سندھ ہاؤس کے قیام کے لیئے وزیر اعلی سندھ سے درخواست کریں گے ۔

مزید : کراچی صفحہ آخر


loading...