نیشنل ڈیجیٹل ٹرانسفورمیشن پلان سے مجموعی پیدوار میں اضافے کا امکان

نیشنل ڈیجیٹل ٹرانسفورمیشن پلان سے مجموعی پیدوار میں اضافے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر)حکومت پاکستان کا نیشنل ڈیجیٹل ٹرانسفورمیشن پلان ملک کی مجموعی قومی پیداوار کو2050تک11گنا کرکے 9ٹریلین ڈالر تک پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔اس بات کا انکشاف انڈسٹری ماہرین نے SAP فورم پاکستان میں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔گلوبل موبائل ایسوسی ایشن GSMAکی جانب سے حالیہ جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان وژن2025کے تحت صحت عامہ،تعلیم اور سماجی شعبے میں حکومتی ڈیجیٹل اقدامات اس وقت مجموعی قومی پیداوار میں قوت خرید کے اعتبار سے 800 ارب امریکی ڈالر کا کنٹری بیوشن کررہے ہیں جو کہ2050تک 9ٹریلین امریکی ڈالر تک پہنچایا جاسکتا ہے ۔ان اقدامات کے نتیجے میں پاکستان کے 2025تک دنیا کی 25بڑی معیشتوں میں شمولیت کے واضح امکانات ہیں جب پاکستان کی آئی ٹی کی ایکسپورٹ 5ارب امریکی ڈالر سے زائد ہوجائیگی اور سال2047تک پاکستان کا شمار دنیا کی10بڑی معیشتوں میں کیا جاسکے گا۔عالمی انٹر پرائزٹیکنالوجی کمپنی SAP کے پاکستان و گلف کے منیجنگ ڈائریکٹر Gergi Abboud, کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکومت کی سربراہی میں نیشنل ڈیجیٹلٹرانسفورمیشن اور وژن2025معاشی ترقی اور عوام کی ضروریات کو پورا کرنے کے اعتبار سے بہترین عالمی طریقوں کو ظاہر کرتا ہے ۔SAPفورم میں صارفین،چینل پارٹنرز،حکومتی اہلکاروں اور دیگر ماہرین کی ایک بڑی تعداد نے صحت عامہ،تعلیم،آئل اینڈ گیس،ٹیلی کمیو نیکیشن،یوٹیلیٹیز،تعمیرات،رئیل اسٹیٹ ،کنزیومر پراڈکٹس اور ریٹیل میں ڈیجیٹل ٹرانسفورمیشن کا جائزہ لیا۔SAP S/4HANAکو ان شعبوں میں رئیل ٹائم ڈیٹا اینالیسس کیلئے بنیاد سمجھا جاتا ہے ۔ڈیجیٹیل ٹرانسفورمیشن کی بڑھتی ہوئی افادیت کے باعث پاکستانی حکومت نے سال 2015میں 9ارب ڈالر کی ڈیجیٹل پے منٹس کیں جس میں سے75فیصد ادائیگیاں 2018تک ڈیجیٹیلائزڈ ہوسکتی ہیں۔Gergi Abboud کا اس ضمن میں مزید کہنا تھا کہ ڈیجیٹیل پے منٹس کا یہ رجحان پاکستان کی ترقی کرتی ہوئی ڈیجیٹل انفرا اسٹریکچر اور قیادت کی بصیرت کو ظاہر کرتی ہے ۔پاکستانی حکومت اس وقت کلاؤڈ بیسڈ انوویشن کے حوالے سے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ قائم کرنے کیلئے بہترین پوزیشن میں ہے ،اسپتالوں میں مریضوں کے ریکارڈ کو ڈیجیٹلائزڈ کرنے سے اسمارٹ یوٹیلیٹی میٹرز تک کارکردگی میں اضافہ اور لاگت میں کمی کی جاسکتی ہے ۔حکومتی اعداد وشمار بتاتے ہیں کہ پاکستان میں100ملین سے زائد افراد 30سال سے کم عمر کے ہیں،