صوابی ،زیدہ کا ٹرانسفارمر خراب ،باشندے گرمی سے نڈھال

صوابی ،زیدہ کا ٹرانسفارمر خراب ،باشندے گرمی سے نڈھال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صوابی( بیورورپورٹ)یو سی زیدہ کا ڈھیری سر ٹرانسفارمرخراب ہونے سے گذشتہ تین یوم سے عوام گرمی کی شدت سے نڈھال ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ مذکورہ ٹرانسفارمر گذشتہ روز خراب ہو گیا اس سلسلے میں واپڈا حکام کو بار بار اطلاع دی گئی اسی طرح منتخب کونسلروں کو بھی آگاہ کیا گیا مگر آج تک ٹرانسفارمر کو درست کیا گیا اور نہ ہی اس کی جگہ دوسرا متبادل ٹرانسفارمر فراہم کیا گیا بجلی کی بندش سے علاقے کے لوگ رات جاگ جاگ کر گزار رہے ہیں جب کہ مچھروں کی یلغار سے لوگوں کی نیندیں حرام ہو گئی۔ ن لیگ تحصیل صوابی کے سیکرٹری اطلاعات محمد اقبال نے واپڈا کے اعلیٰ حکام سے ڈھیری سر ٹرانسفارمرجلد از جلد درست کر نے کا مطالبہ