تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جنڈ میں ہنگامہ آرائی کرنے کے مقدمہ کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جنڈ میں ہنگامہ آرائی کرنے کے مقدمہ کی سماعت بغیر کسی ...

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جنڈ میں ہنگامہ آرائی کرنے کے مقدمہ کی سماعت بغیر کسی کارروائی اور ایوب پارک کے قریب پولیس پر فائرنگ کرکے کانسٹیبل کو زخمی کرنے کے مقدمہ میں 4گواہوں پر جرح مکمل کرلی ، گزشتہ روز عدالت نے تھانہ جنڈ میں درج تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جنڈ کی ایمرجنسی وارڈ میں ہنگامہ آرائی کرنے، توڑ پھوڑ اور ڈاکٹروں پر تشدد کرنے کے مقدمہ کی سماعت شروع کی تو بتایا گیاکہ ملزمان نے عدالت عالیہ سے رجوع کر رکھا ہے تو عدالت نے سماعت بغیر کسی کارروائی 24مئی تک ملتوی کر دی، عدالت نے ایوب نیشنل پارک کے قریب پولیس پارٹی پر فائرنگ کرکے کانسٹیبل کو زخمی کرنے کے مقدمہ میں 4گواہوں پر جرح مکمل کرلی اور سماعت مزید کارروائی کیلئے 19مئی تک ملتوی کر دی، ملزمان اعتزاز خلیل عرف گلو وغیرہ کے خلاف تھانہ مورگاہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...