پولیس سے مذاحمت کیس،دوملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور
راولپنڈی(نیوز رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے چھاپہ کے دوران پولیس سے مزاحمت کرتے ہوئے فائرنگ کرکے ہیڈ کانسٹیبل کو شہید اور کانسٹیبل کو زخمی کرنے والے دو ملزمان کا7 روز جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے تفتیشی آفیسر کی تحویل میں دے دیا،گزشتہ روز عدالت میں تھانہ دینہ پولیس نے ملزمان احتشام شہزاد اور محمد عدیل کو پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کرکے ہیڈ کانسٹیبل رمضان کو شہید کردیا اور کانسٹیبل محمد علی کو زخمی کر دیا تھا جن کے خلاف مقدمہ درج ہے ان سے تفتیش کرنا ہے استدعا ہے کہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے عدالت نے 7روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرکے پولیس کی تحویل میں دے دیا، پولیس نے ملزمان سے تفتیش شروع کر دی ہے۔