امام بارگاہ پر حملہ کرنے کے مقدمات کی سماعت مزید کارروائی کیلئے ملتوی
راولپنڈی(نیوز رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مذہبی منافرت ، دھماکہ خیز مواد برآمدگی اور امام بارگاہ پر حملہ کرنے کے مقدمات کی سماعت مزید کارروائی کیلئے ملتوی کر دی،گزشتہ روز عدالت نے مذہبی منافرت پھیلانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم محمد شاکر کیس کی سماعت شروع کی تو بتایا گیا کہ ملزم کا وکیل حاضر نہیں ہے تو سماعت 17مئی تک ملتوی کر دی گئی ملزم کے خلاف سی ٹی ڈی نے مقدمہ درج کیا، عدالت نے دھماکہ خیز مواد برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم عبدالقدوس کیس کی سماعت شروع کی تو بتایا گیا کہ ملزم کا وکیل حاضر نہیں ہے عدالت نے سماعت 18مئی تک ملتوی کر دی جبکہ تھانہ سٹی میں درج امام بارگاہ کو نقصان پہنچانے ، حملہ کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم عثمان سرفراز وغیرہ کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 21مئی تک ملتوی کر دی گئی۔