وفاقی محتسب کے ایسوسی ایٹ ایڈوائزر کا کوہاٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد

وفاقی محتسب کے ایسوسی ایٹ ایڈوائزر کا کوہاٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوہاٹ (بیورورپورٹ) وفاقی محتسب سلمان فاروقی کی ہدایت پر وفاقی محتسب کے ایسوسی ایٹ ایڈوائزر برائے خیبر پختونخواعدالت خان خٹک نے سپیڈی کمپلینٹ ریزولیشن پروگرام کے تحت اسسٹنٹ کمشنرکوہاٹ کے دفتر میں کھلی کچہری لگا کر سوئی گیس ،واپڈا نادرا ، پاسپورٹ اور دیگروفاقی اداروں سے متعلق عوامی مسائل وشکایات سنیں اوران کے حل کے لئے موقع پرہی احکامات صادر کردیئے ۔انہوں نے متعلقہ حکام کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ اس ادارے کی جانب سے جاری کردہ احکامات پر بلا تاخیر اورمن و عن عملدرآمد یقینی بنائیں اور اس سلسلے میں کوئی غفلت یا تساہل نہ برتیں۔انہوں نے کہا کہ سپیڈی کمپلینٹ ریزولیشن پروگرام کا مقصد عوام کی شکایات کا انکی گھر کی دہلیز پرفوری اور بروقت ازالہ کرنا اور ریلیف دیناہے ۔عدالت خان خٹک نے کہا کہ ہر ضلعی اور ریجنل ہیڈ کوارٹر میں ماہانہ بنیادوں پرایسی کچہریوں کا اہتمام کیا جاتا ہے اوراس ضمن میں کسی بھی محکمہ یا ادارے کی جانب سے حکم عدولی کی صورت میں اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جاتی ہے ۔کھلی کچہری میں عوام کی جانب سے پیش کردہ زیادہ تر شکایات کا تعلق محکمہ واپڈا کی اوور بلنگ ،ناجائز کنکشن اور ٹرانسفارمر زکی مرمتی کے بارے میں تھیں جبکہ نادرا ،سوئی گیس اور پاسپورٹ سے متعلق بھی کئی شکایات نمٹا دی گئیں ۔ایسوسی ایٹ ایڈوائزر نے واپڈا افسران کو ہدایت کی کہ وہ اووربلنگ سے اجتناب کریں تاکہ عوام اور محکمے دونوں کا قیمتی وقت ضائع نہ ہو ۔ایڈوائزر24مئی 2016کو دوبارہ کوہاٹ آئیں گے اور عوامی شکایات سنیں گے لہذا عوام وفاقی محکموں سے متعلق اپنی شکایات کے لئے رجوع کریں۔