پیرا ویٹنری ایسو سی ایشن ضلع مردان کے سالانہ انتخابات مکمل

پیرا ویٹنری ایسو سی ایشن ضلع مردان کے سالانہ انتخابات مکمل

تخت بھائی (نمایندہ پاکستان) پیرا ویٹنری ایسو سی ایشن ضلع مردان کے سالانہ انتخابات مکمل ہوگئے حاجی مسلم خان پینل نے حاجی اکمل خان پینل پر واضح برتری کے ساتھ کامیابی حاصل کرلی تفصیلات کے مطابق پیرا ویٹنری اسو سی ایشن ضلع مردان کیسالانہ انتخابات اتوار کے روز ڈسٹرکٹ ڈئریکٹر لائیو سٹاک کے دفتر میں ڈاکٹر شھاب الدین اور ڈاکٹر بلال خان کی نگرانی میں منعقد ہوئے کل 100ووٹروں میں سے 92ووٹروں نے اپنی راے دہی استعمال کیجن میں 3ووٹ مترد قرار پائے مسلم خان گروپ سے صدارت کے لئے حاجی مسلم خان جبکہ جنرل سیکرٹری شپ کے لئے نور ذادہ جبکہ مد مقابل پینل حاجی اکمل خان گروپ کی طرف سے صدارت کے لئے حاجی اکمل خان صدارت جبکہ جنرل سیرٹری شپ کے لئے مراد علی امید وار تھے حتمی نتائج کے مطابق مسلم خان پینل نے 52جبکہ اکمل خان پینل نے 37 ووٹ حاصل کئے الیکشن کمشنر ڈاکٹر شہاب الدین نے نتائج کا اعلان کرتے ہوے حاجی مسلم خان سال 2016/17کے لئے صدر جبکہ نور ذادہ خان کو جنرل سیکرٹری ڈیککلئیر کردیا دیگر کابینہ نومنتخب صدر جنرل سیکرٹری کے مشاورت سے تشکیل دیں گے

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...