، پاناما لیکس نے حکمرانوں کی نیندیں اُڑا دی ہیں ،ولیداقبال

، پاناما لیکس نے حکمرانوں کی نیندیں اُڑا دی ہیں ،ولیداقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف لاہور کے صدارتی امید وار ولید اقبال نے کہا ہے کہ دوسروں کو پارلیمنٹ میں بیٹھ کر بات نا کرنے کا طعنہ دینے والے اب خود پارلیمنٹ میں نہیں آ رہے ،پاناما لیکس نے حکمرانوں کی نیندیں اُڑا دی ہیں وزیر اعظم جلسے کرنے اور اپنے اتحادیوں کی بیساکھیوں کا سہارا لینے کی بجائے پارلیمنٹ میں آ کر اپنے اور اپنے خاندان کے اوپر لگنے والے الزامات کا جواب دیں ۔ گزشتہ روز اپنے دفتر میں ملاقات کے لیے آنے والے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے حکمرانوں کی گڈ گورننس کا پول بھی کھل کر سامنے آ گیا ہے ۔
ولیداقبال