سخاکوٹ ،مختلف واقعات میں خاتون جاں بحق ،بہن بھائی زخمی

سخاکوٹ ،مختلف واقعات میں خاتون جاں بحق ،بہن بھائی زخمی

سخاکوٹ(نمائندہ پاکستان)تحصیل درگئی کے علاقہ سخاکوٹ میں ڈمپر ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار بھائی اور بہن زخمی جبکہ ایک خاتون جاں بحق ہو گئی۔ گاڑی کو تحویل میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کرلیاگیا۔تفصیلات کے مطابق لیویزتھانہ سخاکوٹ کے قریب ڈمپر ٹرک نمبر P8912جیسے ڈرائیور شاد محمد ولد سرور سکنہ شیرپاؤ پشاور چلارہاتھا کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار حیدر علی اور ان کی بہن زکیہ دختر نور خان زخمی ہوگئے جبکہ خاتون مسماۃ کوثر زوجہ آصف جاں بحق ہوگئی۔جنہیں فوری طور پر درگئی ہسپتال لائے گئے ۔ لیویز تھانہ سخاکوٹ نے گاڑی کو تحویل میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...