تخت بھائی میں پولیس اہلکار کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

تخت بھائی میں پولیس اہلکار کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

تخت بھائی ( نمائیندہ پاکستان) تخت بھائی کے علاقہ اکبر خان کلی میں ڈیوٹی سے گھر آنے والے پولیس چوکی معیار کے کانسٹیبل کو نا معلوم موٹر سائیکل سوار ٹارگٹ کلرز نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے C.T.Dپولیس نے دہشت گردی ایکٹ کے تحت نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفشیش شروع کر دی تفصیلات کے مطابق پولیس چوکی معیار کے کانسٹیبل عثمان خان ولد نصیر خان سکنہ پردول بانڈہ چھٹی پراپنے گھر ارہے تھے کہ اکبرخان کلی علاقہ ساڑو شاہ کی حدود میں ان پر نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کی اور موت کے گھاٹ اتار دیا مبینہ ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس تھانہ ساڑو شاہ نے نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفشیش شروع کر دی پولیس کو اطلاع ملتے ہی علاقے میں سرچ اپریشن شروع کر دیا ہے26سالہ شہید کانسٹیبل کی نماز جنازہ پہلے پولیس لائن مردان میں ادا کی گئی جسمیں ڈی آئی جی ڈی پی او سمیت اعلیٰ افسران نے شرکت کی جبکہ بعد میں شہید کی میت گھر پہنچائی گئی جہاں انکی نماز میں کثیر تعداد میں علاقے کے لوگوں نے شرکت کی شہید کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...