آنیوالا دور سرخ جھنڈے کا ہے ،سردار حسین بابک

آنیوالا دور سرخ جھنڈے کا ہے ،سردار حسین بابک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صوابی(بیورورپورٹ) اے ،این،پی کے صوبائی سیکرٹری جنرل سردار حسین بابک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت عوام کے بنیادی مسائل حل کر نے اور امن و امان بحال کر نے میں بُری طرح ناکام ہو چکی ہے۔آنے والا دور ایک بار پھر سُرخ جھنڈے کا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے موضع پنجمن میں حجرہ ملک حسین خان میں زیر صدارت محمد رحمن اور موضع کڈی میں ضلعی نائب صدر انجینئر امجد علی کی صدارت میں حجرہ زکریا خیل میں بڑے بڑے اجتماعات سے خطاب کر تے ہوئے کیا جس میں جے ،یو،آئی کے سابقہ تحصیل اُمیدوار ملک حسین خان اور حضرت گل کے علاوہ موضع کڈی کے ناصر خان، جان سید خان، آمان شیر ، عادل خان، ساجد خان، لعل گل،فضل اکبر،غلام فاروق،کاشیف ،لعل زمان، رفیق، دانیال،نومی ،سجاد، مصقود،محمدعباس،عطاء اللہ، یوسف اورعزیز الرحمن بابونے اپنے سینکڑوں ساتھیوں خاندان سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی صوبائی جنرل سیکرٹری سردارحسین بابک نے نئے شامل ہونے والوں کو باچا خان باباکے قافلے میں شمولیت پر مبارکباد ی۔اوراُنہیں یقین دلایا کہ ہر قدم پر آپ لوگوں کو بھر پور عزت واخترام ومعاونت دی جائے گی ۔ اُنہوں نے کہا کہ پختون قوم کی بدقسمتی ہے کہ ان پر ایک سازش کے تخت بنی گالہ کو مسلط کیا گیا۔ جن کو نہ تو پختون ثقافت وروایات کا کچھ علم ہے ۔ اور نہ ہی اس کو قوم سے کوئی ہمدردی ہے۔ پی ٹی آئی والوں نے صوبے کو چوہوں کے حوا لے کرکے پنجاب بھاگ گئے ہیں۔ تخت لاہور اور اسلام آباد کی حصول کی کوشش کر رہا ہے ۔ پختونخوا اُس کو تخت اسلام آباد نہیں دلاسکتا۔ اس لئے یہاں جھوٹ اور الزامات سے عوام کو ٹرخایا جارہاہے ۔ موجودہ نااہل حکومت کی ناقص کارکردگی سے عوام بیزارہے ۔ انشاء اللہ آیندہ دور عوامی نیشنل پارٹی کا ہے ۔ اس موقع پر سنیٹر ستارہ آیاز ،ضلعی جنرل سیکرٹری محمد اسلام خان ،نائب صدر انجینئر امجدعلی خان اور سابق ایم این اے پرویز خان و دیگر نے بھی خطاب کیا#