صوبائی حکومت اداروں کی مضبوطی کیلئے اقدمات اٹھارہی ہے ،یاسین خلیل

صوبائی حکومت اداروں کی مضبوطی کیلئے اقدمات اٹھارہی ہے ،یاسین خلیل

پشاور( پاکستان نیوز)تحریک انصاف کے بہترین آئین ومنشور کی وجہ سے ملک بھر کے عوام تحریک انصاف کے چیئرمین عمران کے ساتھ ہیں جس کا مظاہرہ پشاور کے عوام نے 9 مئی کو پشاور کے جلسہ میں کیا یہ باتیں رکن صوبائی اسمبلی یاسین خان خلیل نے اپنے حلقہ پی کے 5 ورسک روڈ پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت صوبائی اداروں جس میں محکمہ تعلیم ،صحت ،لوکل گورنمنٹ ودیگر شامل ہیں کی مضبوطی کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے انہوں نے صوبائی حلقہ پی کے 8 کے انتخابات جو کہ 12 مئی کو منعقد ہورہے ہیں میں پی کے 5 کی تنظیموں کو بھر پور شرکت کرنے اور تحریک انصاف کے امیدوار کو کامیاب بنانے کی ہدایت کی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...