جندول ،گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے دو چچا زاد بھائی جاں بحق ،ڈرائیور زخمی

جندول ،گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے دو چچا زاد بھائی جاں بحق ،ڈرائیور زخمی

جندول(نمائندہ پاکستان )تھانہ ثمر باغ کے حدود گاؤں ٹیاں میں سوزوکی گاڑی ڈرائیور سے بے قابوں ہو کر گہری کھائی میں گرجانے کی نتیجہ میں دو نوعمر چچا زاد بھائی جانبحق جبکہ ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا ہے تھانہ ثمر باغ پولیس کے مطابق پہاڑی سلسلہ شاہی سے کامبٹ سواریاں لیکر جانے والی نان کسٹم پیڈ سوزوکی پک اپ گاؤں ٹیاں کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور عمران خان ولد رحمن الدین ساکن بیراڑئی سے بے قابوں ہو گئی جس کے نتیجہ میں ڈرائیور اور گاڑی میں سوار چچا زاد بھائی سوار انور زیب ولد بخت روان اور یاسین ولد لیاقت علی خان ساکنان ہاتن شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر طبعی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ثمر باغ منتقل کیا گیا تاہم انہوں نے ہسپتال میں جان دیدی جبکہ گاڑی کے ڈرائیور کو حالت نازک ہونے کی وجہ سے ہنگامی بنیاد پر ایمبولینس کے ذریعے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال تیمرگرہ منتقل کیا گیا جہاں وہ کومہ میں ہے اور اس کی حالت غیر تسلی بخش بتائی جا رہی ہے تھانہ ثمر باغ کے ایڈیشنل ایس ایچ او بہادر زیب کے مطابق انہوں نے موقع پر جا نے کے بعد مال مقدمہ قبضہ میں لیکر ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور بہت جلد حادثہ کے اسباب معلوم ہو جائے گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...